مریم نواز کا کسانوں کے لیے بڑا اعلان، زمین بھی، 2 لاکھ روپے امداد بھی

مریم نواز کا کسانوں کے لیے بڑا اعلان، زمین بھی، 2 لاکھ روپے امداد بھی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ’’اپنا کھیت، اپنا روزگار‘‘ اسکیم کے تحت بے زمین اور مستحق خاندانوں میں زرعی اراضی کی تقسیم کا آغاز کر دیا۔ اس منصوبے کے تحت 30 ہزار خاندانوں کو 20 سال کے لیے صرف 100 روپے سالانہ لیز پر 4 ایکڑ زرعی زمین فراہم کی جائے گی۔

لاہور میں منعقدہ تقریب کے دوران وزیراعلیٰ نے کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے پنجاب بھر کے 30 ہزار مستحق خاندانوں میں ایک لاکھ 21 ہزار ایکڑ سرکاری زرعی اراضی الاٹ کی۔

مریم نواز نے اعلان کیا کہ زمین کے ساتھ ساتھ ہر مستحق خاندان کو کاشتکاری کے آغاز کے لیے 2 لاکھ روپے کی مالی معاونت بھی فراہم کی جائے گی تاکہ وہ بہتر انداز میں زرعی سرگرمیاں شروع کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں :سانحہ کاہنہ کے بعد مریم نواز کا بڑا اقدام ، اپنا گھر، محفوظ گھر پروگرام شروع کرنیکا فیصلہ

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ زراعت پاکستان کی معیشت کی بنیاد ہے اور حکومت کسانوں کی فلاح، زرعی پیداوار میں اضافے اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’’اپنا کھیت، اپنا روزگار‘‘ اسکیم کا مقصد بے زمین اور مستحق خاندانوں کو معاشی طور پر خودمختار بنانا، ان کا معیارِ زندگی بہتر کرنا اور کسانوں کی عزتِ نفس بحال کرنا ہے۔

سال کے آغاز میں سونا خریدنے والوں کا کیا بنا ؟ فائدہ یا نقصان ، جانیے

مریم نواز کے مطابق تمام مستحقین کا انتخاب مکمل طور پر میرٹ اور شفاف کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے کیا گیا ہے، جبکہ اس عمل میں کسی قسم کی سفارش یا سیاسی دباؤ کو قبول نہیں کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ کامیاب امیدواروں کو ایک ہفتے کے اندر الاٹمنٹ لیٹر جاری کر دیے جائیں گے، جبکہ 31 جولائی تک انہیں اراضی کا باقاعدہ قبضہ بھی دے دیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ پنجاب میں جہاں بھی قابلِ کاشت سرکاری زمین دستیاب ہوگی، اسے مرحلہ وار مزید بے زمین اور مستحق خاندانوں میں تقسیم کیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد اس منصوبے سے مستفید ہو سکیں۔

editor

Related Articles