عمرہ زائرین اور دیگر بین الاقوامی مسافروں کے لیے ویکسی نیشن کا عمل دوبارہ شروع کردیا گیا ہے۔
کراچی ایئرپورٹ پر پولیو، گردن توڑ بخار اور یلو فیور سمیت متعلقہ ویکسین لگانے کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔
عمرہ زائرین کو ویکسی نیشن کے بغیر سفر کرنے کی عارضی رعایت 10 اکتوبر کو ختم ہوگئی تھی۔ اس کے بعد جناح ٹرمینل کے اسٹار گیٹ کے قریب قائم مرکز میں ویکسی نیشن کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔
بارڈر ہیلتھ سروسز کے زیر انتظام انٹرنیشنل ٹریولر ویکسی نیشن سینٹر کو فعال کردیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق مرکز میں مسافروں کو 24 گھنٹے ویکسی نیشن کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
عمرہ زائرین کے لیے اہم ہدایات
عمرہ زائرین کے لیے گردن توڑ بخار اور پولیو کی ویکسین کی شرائط پر عمل درآمد کی مدت میں پہلے بھی دو مرتبہ توسیع کی جاچکی ہے۔ تاہم عارضی رعایت ختم ہونے کے بعد متعلقہ ویکسی نیشن کے تقاضوں پر عمل درآمد دوبارہ شروع کردیا گیا ہے۔
بارڈر ہیلتھ حکام کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے بین الاقوامی مسافروں کو اپنی منزل، ٹرانزٹ اور سفر کے پروگرام کے مطابق متعلقہ ویکسین لگوانا
یہ بھی پڑھیں :حج و عمرہ زائرین کیلئے ڈیجیٹل ویکسینیشن کارڈ، ایئرلائنز آپریٹرز کمیٹی کا اہم مطالبہ
ضروری ہے۔ مسافروں کو روانگی سے پہلے اپنی منزل کے ویکسی نیشن تقاضوں کی تصدیق کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
حکام نے مسافروں کو ویکسی نیشن سرٹیفکیٹس کی تصدیق یقینی بنانے کا بھی کہا ہے تاکہ بیرون ملک سفر کے دوران مشکلات سے بچا جاسکے۔
ایئرپورٹ پر ویکسین کی فیس
کراچی ایئرپورٹ پر گردن توڑ بخار کی ویکسین کی فیس 2 ہزار 785 روپے مقرر کی گئی ہے۔ انفلوئنزا ویکسین کی فیس ایک ہزار 720 روپے ہے جبکہ پولیو ویکسین مفت فراہم کی جائے گی۔
انٹرنیشنل ٹریولر ویکسی نیشن سینٹر ایئرپورٹ ہیلتھ قرنطینہ کے اسٹار گیٹ کے قریب سول ڈسپنسری میں قائم کیا گیا ہے۔ فوکل پرسن بارڈر ہیلتھ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ شاہ نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ مسافروں کی سہولت کے لیے ویکسین کی دستیابی اور سرٹیفکیٹس کے اجرا کے انتظامات کیے گئے ہیں۔
یلو فیور ویکسین کی شرط
رپورٹ کے مطابق یلو فیور ویکسین بعض افریقی اور دیگر متعلقہ ممالک کے سفر کے لیے درکار ہوسکتی ہے۔ مسافروں کو اپنی منزل اور ٹرانزٹ کے مطابق متعلقہ تقاضوں کی تصدیق کرنی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں ؛عمرہ ویزے پر سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کے ساتھ کیا ہوا؟ بڑی خبر آ گئی


