اس حوالے سے نجی ٹی وی سے گفتگو میں اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ مجھے کینیڈا میں پرفارمنس پر ٹیکس ادا نہ کرنےکے باعث ڈیپورٹ کیا گیا ہے، شو آرگنائزر ٹیکس ادا کرے یا نہ کرے پرفارم کرنے والے کی ذمہ داری ہےکہ وہ ٹیکس ادا کرے، میں جلد ہی اس بارے میں تفصیلی گفتگو کروں گی۔
یاد رہے کہ اداکارہ میرا کو ماضی میں بھی ویزا کے حصول میں مشکلات کا سامنا رہا ہے، جس کے باعث وہ کئی سال سے لندن کا سفر نہیں کر سکیں، اس سے قبل بھی وہ اس وقت مشکل کا شکارہوئیں جب انہوں نے اپنی بہن کی سنگین طبی حالت کے پیش نظر ایک بار پھر انسانی بنیادوں پر اپیل کی ہے۔