ٹیلر سوئفٹ کی شادی کا کچرا بھی بِک گیا، جانیں کیسے؟

ٹیلر سوئفٹ کی شادی کا کچرا بھی بِک گیا، جانیں کیسے؟

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور این ایف ایل اسٹار ٹریوس کیلسی کی شادی کے مقام کے باہر سے جمع کیا گیا کچرا ایک فنکار نے منفرد آرٹ ورک میں تبدیل کر دیا، جسے مداحوں نے ہاتھوں ہاتھ خرید لیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی فنکار جسٹن گگنیک نے ٹکسیڈو پہن کر مبینہ شادی کی تقریب کے بعد نیویارک کے میڈیسن اسکوائر گارڈن کے باہر سے مختلف اشیا جمع کیں اور انہیں شفاف، ہوا بند پلاسٹک کیوبز میں محفوظ کر کے آرٹ پیسز کی شکل دے دی۔

یہ بھی پڑھیں:وینس پانی پر نہیں تیرتا، جانیں ہزار سال پرانی حیرت انگیز تعمیراتی حقیقت

جمع کیے گئے سامان میں سگریٹ کے ٹکڑے، کاغذی کپ، پلاسٹک کی اسٹراز، کپڑے کے ٹکڑے، پلاسٹک بیگز، کینڈی کے ریپرز اور ایک بائیں کان کا ایئرپوڈ بھی شامل تھا۔

جسٹن گگنیک نے اپنی ویب سائٹ پر لکھا کہ تقریب کے اختتام پر فرش پر پڑا یہ کچرا انہوں نے اس مقام سے جمع کیا جہاں تک بغیر دعوت نامے کے پہنچا جا سکتا تھا۔ ان کے بقول، یہ اشیا ایک یادگار لمحے کی نمائندگی کرتی ہیں، جنہیں انہوں نے فن پاروں کی شکل دے دی۔

یہ بھی پڑھیں:مدینہ منورہ کے دیہی فارم گرمیوں میں سیاحوں کی نئی پسندیدہ منزل بن گئے

فنکار نے انسٹاگرام پر بتایا کہ ٹکسیڈو پہننے کی وجہ سے کئی افراد انہیں شادی کا مہمان سمجھ بیٹھے، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ تمام اشیا تقریب کے اندر سے نہیں بلکہ باہر سڑک پر موجود کچرے سے جمع کی گئی تھیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ منفرد آرٹ ورک ٹیلر سوئفٹ کے مداحوں میں خاصا مقبول ہوا اور مختصر وقت میں فروخت بھی ہو گیا۔

editor

Related Articles