دورہ ویسٹ انڈیز میں ذمہ داری ملنے پر فخر محسوس کر رہا ہوں ، بابر اعظم

دورہ ویسٹ انڈیز میں ذمہ داری ملنے پر فخر محسوس کر رہا ہوں ، بابر اعظم

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے دورۂ ویسٹ انڈیز کے لیے روانگی کے موقع پر اپنے مداحوں کے نام خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ ایک بار پھر سے واپسی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ کہ ذمہ داری ملنے پر فخر محسوس کر رہا ہوں اور آنے والے چیلنجز کے لیے تیار ہوں ، انہوں نے  اپنے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ قومی ٹیم کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں :دورۂ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کیلئے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان ، بابراعظم کپتان مقرر

واضح رہے کہ پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ آج اسلام آباد سے براستہ دوحہ اور لندن ویسٹ انڈیز پہنچے گا جہاں پاکستان ٹیم ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے دارالحکومت پورٹ آف سپین اور ٹوروبا میں میچز کھیلے گی۔

روانگی سے قبل پاکستان اسکواڈ نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں تین دن بھرپور ٹریننگ کی اور دو روزہ سناریو بیسڈ میچ بھی کھیلا، پاکستان ٹیسٹ ٹیم ویسٹ انڈیز میں 18 سے 21 جولائی تک چار روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 25 جولائی اور دوسرا ٹیسٹ 2 اگست سے کھیلا جائے گا۔

ویسٹ انڈیز سیریز کے لیے پاکستان کا 16 رکنی سکواڈ

بابر اعظم (کپتان) ، عامر جمال، عبداللہ فضل، علی عثمان، اذان اویس، امام الحق، خرم شہزاد، محمد عباس، محمد علی، محمد رضوان، محمد اویس ظفر، محمد غازی غوری، ساجد خان، سلمان علی آغا، شان مسعود اور عبید شاہ۔

یہ بھی پڑھیں :وسیم اکرم کی وفات کی جعلی خبریں وائرل ، شنیرا اکرم نے ویڈیو کے ذریعے حقیقت بتا دی

editor

Related Articles