محرم ختم اور صفر کب شروع ہوگا، محکمہ موسمیات نے چاند سے متعلق بڑی پیشگوئی کر دی

محرم ختم اور صفر کب شروع ہوگا، محکمہ موسمیات نے چاند سے متعلق بڑی پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے ماہِ صفر 1448 ہجری کے چاند سے متعلق اہم فلکیاتی پیش گوئی جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 15 جولائی 2026ء کی شام ملک کے بیشتر علاقوں میں چاند نظر آنے کے امکانات روشن ہیں جبکہ رویت کی صورت میں 16 جولائی بروز جمعرات کو یکم صفر المظفر ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نیا چاند 14 جولائی کو دوپہر 2 بج کر 43 منٹ پر پیدا ہوگا۔ اس وقت تک چاند کی عمر اور غروبِ آفتاب کے بعد افق پر اس کی موجودگی رویت کے لیے موزوں ہو جائے گی جس کے باعث 15 جولائی کی شام چاند دیکھے جانے کے امکانات کافی روشن ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سندھ سمیت پاکستان کے بیشتر علاقوں میں موسم اور فلکیاتی حالات چاند کی رویت کے لیے سازگار رہنے کی توقع ہے۔ اگر موسم صاف رہا تو مختلف شہروں میں عوام اور رویت ہلال کمیٹی کے ارکان چاند کا مشاہدہ کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:صرف 4,700 روپے ماہانہ قسط پر ہونڈا موٹر سائیکل گھر لے جائیں، خریداروں کے لیے بڑی خوشخبری

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں غروبِ آفتاب کے بعد چاند تقریباً 64 منٹ تک افق پر موجود رہے گا جبکہ چاند دیکھنے کا آخری وقت رات 8 بج کر 28 منٹ تک ہوگا جس سے رویت کے امکانات مزید بڑھ جاتے ہیں۔

فلکیاتی ماہرین کے مطابق نئے قمری مہینے کے آغاز کے لیے چاند کی عمر غروبِ آفتاب کے بعد اس کا دورانیہ افق سے بلندی اور موسم کی صورتحال بنیادی عوامل ہوتے ہیں۔ موجودہ فلکیاتی اعداد و شمار کے مطابق ان تمام عوامل کے باعث 15 جولائی کو چاند نظر آنے کے امکانات مضبوط دکھائی دے رہے ہیں۔

تاہم محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ اس کی رپورٹ صرف فلکیاتی پیش گوئی پر مبنی ہے۔ اسلامی روایات اور ملکی ضوابط کے مطابق نئے قمری مہینے کے آغاز کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں اور سائنسی معلومات کا جائزہ لینے کے بعد کرے گی۔

واضح رہے کہ ہر اسلامی مہینے کی طرح ماہِ صفر کے آغاز کا باضابطہ فیصلہ بھی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا، جس کے بعد ملک بھر میں یکم صفر المظفر کا سرکاری اعلان کیا جائے گا۔

editor

Related Articles