عوامی تنقید رنگ لے آئی، میٹا نے نیا اے آئی فیچر واپس لے لیا

عوامی تنقید رنگ لے آئی، میٹا نے نیا اے آئی فیچر واپس لے لیا

ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے رازداری سے متعلق بڑھتے خدشات اور عوامی تنقید کے بعد اپنا متنازع مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی تصویر سازی کا فیچر ’میوز امیج‘ لانچ ہونے کے چند روز بعد ہی واپس لینے کا اعلان کر دیا۔

میٹا نے گزشتہ ہفتے انسٹاگرام اور فیس بک صارفین کے لیے اپنے اے آئی اسسٹنٹ میٹا اے آئی کے ذریعے یہ فیچر متعارف کرایا تھا۔ یہ کمپنی کا پہلا عوامی امیج جنریشن ماڈل تھا، جسے صارفین براہ راست استعمال کر سکتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان میں موبائل سروس کا معیار زیرِ تنقید، بڑے شہروں میں بھی مسائل کا اعتراف

دیگر اے آئی امیج جنریٹرز کے برعکس ’میوز امیج‘ عوامی انسٹاگرام اکاؤنٹس پر موجود تصاویر کو بطور حوالہ استعمال کرتے ہوئے نئی تصاویر تیار کرتا تھا، جس پر صارفین نے پرائیویسی اور ذاتی معلومات کے تحفظ کے حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں :سمندر کی تہہ میں کیا ملا؟ کراچی طیارہ حادثے کی تلاش میں نئی پیش رفت

بڑھتی تنقید کے بعد میٹا نے فیچر واپس لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد صارفین کو ایک مفید تخلیقی ٹول فراہم کرنا تھا، جبکہ انہیں یہ اختیار بھی دیا گیا تھا کہ آیا ان کے عوامی مواد کو اس مقصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے یا نہیں۔

کمپنی کے مطابق صارفین کی آراء کا جائزہ لینے کے بعد یہ محسوس کیا گیا کہ یہ فیچر ان کی توقعات پر پورا نہیں اتر سکا، اسی لیے اسے فی الحال واپس لے لیا گیا ہے۔

editor

Related Articles