بلوچستان کے علاقے خضدار میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم فتنہ الہندوستان (بی ایل اے) سے تعلق رکھنے والے 5 مسلح دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے مصدقہ انٹیلی جنس اطلاعات ملنے پر بروقت کارروائی کی، جس کے دوران موٹرسائیکلوں پر سوار دہشت گردوں کو نشانہ بنایا گیا۔ کارروائی کے نتیجے میں پانچوں دہشت گرد مارے گئے اور ان کے مبینہ منصوبے کو ناکام بنا دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں :کھڈ کوچہ میں دہشتگردوں کی سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ، جوابی کاروائی میں فتنہ الہندوستان سے منسلک 8 دہشت گرد ہلاک
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔ فورسز علاقے میں مشتبہ عناصر کی تلاش اور سیکیورٹی صورتحال کو معمول پر لانے کے لیے سرگرم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ، آپریشن شعبان کامیابی سے جاری، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصان
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے اور بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے لیے پرعزم ہیں، جبکہ علاقے میں مزید کارروائیاں بھی جاری رکھی جائیں گی تاکہ دہشت گردوں کے سہولت کاروں اور باقی ماندہ عناصر کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔


