پشاور گینگ ریپ کے چار ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے انجام کو پہنچ گئے

پشاور گینگ ریپ کے چار ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے انجام کو پہنچ گئے

پشاور کے تھانہ رحمان بابا کی حدود میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کے واقعے کے دوران گینگ ریپ کیس میں زیرِ حراست چار ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔

 پولیس کے مطابق ملزمان کو واردات کے مقام کی نشاندہی کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ نامعلوم مسلح افراد نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں زیرِ حراست چاروں ملزمان کو گولیاں لگیں اور وہ ہلاک ہوگئے، جبکہ پولیس اہلکار محفوظ رہے۔

 یہ بھی پڑھیں :ہنی ٹریپ سے شہریوں کو لوٹنے والے 2 بڑے گینگز گرفتار، بھاری رقم اور اسلحہ برآمد

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان میں عامر ولد افتخار، جلال عرف راجہ ولد معراج، چچے ولد قدوس اور امداس شامل ہیں۔

سی سی پی او پشاور کے مطابق ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے اتوار کی شب گڑھی موسم خان میں ایک گھر کی دیوار پھلانگ کر داخل ہونے کے بعد اسلحے کے زور پر خواتین کے ساتھ مبینہ گینگ ریپ کیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ علت نمبر 754، مورخہ 6 ستمبر 2026، مختلف دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا، جن میں تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 395، 377-B، 449، 170 اور 375-A سمیت چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کی متعلقہ دفعہ شامل ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :پشاور میں سی ٹی ڈی کی بروقت کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد ہلاک، 2 فرار

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں ۔

editor

Related Articles