سیکیورٹی فورسز نے کھڈ کوچہ کے علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، جبکہ دیگر حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان سے منسلک دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی، جس کے جواب میں فورسز نے فوری، مؤثر اور بھرپور کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو نشانہ بنایا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کارروائی میں 8 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ باقی فرار ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق سینیٹائزیشن آپریشن کی تکمیل کے بعد علاقے کو کلیئر قرار دے دیا گیا ہے اور سیکیورٹی فورسز معمول کے مطابق نگرانی جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق آپریشن کے بعد سوشل میڈیا پر بعض حلقوں کی جانب سے حقائق کے برعکس، من گھڑت اور بے بنیاد اطلاعات پھیلائی جا رہی ہیں، جن کا مقصد عوام کو گمراہ کرنا ہے۔ آپریشن کامیابی سے مکمل ہونے کے بعد علاقے کو مکمل طور پر محفوظ قرار دیا گیا ہے۔