ورلڈ کپ 2026 میں کیپ وردے کے فٹبالر سڈنی لوپیس کابرال کا ارجنٹینا کے خلاف کیا گیا شاندار گول ٹورنامنٹ کا گول آف دی ٹورنامنٹ قرار دے دیا گیا۔ اس دلکش گول نے نہ صرف شائقین کو مسحور کیا بلکہ عالمی فٹبال ماہرین اور مداحوں کی جانب سے بھی بھرپور پذیرائی حاصل کی۔
راؤنڈ آف 32 کے سنسنی خیز مقابلے میں کیپ وردے اور ارجنٹینا کے درمیان سخت مقابلہ جاری تھا میچ کے اضافی وقت میں سڈنی لوپیس کابرال نے اپنی غیرمعمولی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ارجنٹینا کے مڈفیلڈر الیکسس میک ایلسٹر کو خوبصورت انداز میں چکمہ دیا پھر نہایت مہارت سے گیند کو گول کیپر ایمیلیانو مارٹینیز کے اوپر سے لوب کرتے ہوئے جال میں پہنچا دیا۔ اس شاندار گول کی بدولت اسکور 2-2 سے برابر ہوگیا اور میچ میں سنسنی اپنی انتہا کو پہنچ گئی۔
فیفا کی جانب سے اس گول کو ٹورنامنٹ کا بہترین گول قرار دیا گیا جبکہ اس نے ازبکستان کے ایلڈور شومورودوف اور ہیٹی کے ولسن اسیڈور کے شاندار گولز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، جو اس اعزاز کے مضبوط امیدوار سمجھے جا رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں سونے کی قیمتیں دھڑام سے گر گئیں، فی تولہ بڑی کمی نے مارکیٹ ہلا دی
اعزاز حاصل کرنے کے بعد سڈنی لوپیس کابرال نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب انہیں گول کرنے کا موقع ملا تو انہوں نے ایک لمحے کی بھی ہچکچاہٹ کے بغیر شاٹ لینے کا فیصلہ کیا ان کے بقول جب گیند گول کیپر کے اوپر سے گزر کر سیدھی ٹاپ کارنر میں جا کر لگی تو وہ خود بھی اس منظر کو دیکھ کر حیران رہ گئے
The goal that stole your hearts all the way to the top. 💙⚽️
Sidny Lopes Cabral is your Hyundai Goal of the Tournament winner at the FIFA World Cup 2026! 🌟#FIFAWorldCup #Hyundai #HGOTT #HyundaiGOTT2026 @Hyundai_Global pic.twitter.com/jeZ7kqI1CG— FIFA World Cup (@FIFAWorldCup) July 27, 2026
۔

