واٹس ایپ کا نیا فیچر ، اب اسٹیٹس پوسٹ کرنے والوں کی بڑی مشکل آسان

واٹس ایپ کا نیا فیچر ، اب اسٹیٹس پوسٹ کرنے والوں کی بڑی مشکل آسان

واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک نیا اور کارآمد فیچر متعارف کرانا شروع کر دیا ہے، جس کی مدد سے اب اسٹیٹس شیئر کرنے کے بعد بھی اس کا کیپشن آسانی سے ایڈٹ کیا جا سکے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیچر فی الحال واٹس ایپ بیٹا برائے اینڈرائیڈ ورژن 2.26.30.1 استعمال کرنے والے محدود صارفین کو دستیاب ہے، جسے گوگل پلے اسٹور سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ آئندہ چند ہفتوں کے دوران اس فیچر کو مرحلہ وار مزید بیٹا صارفین تک پہنچایا جائے گا۔

اس کے علاوہ توقع کی جا رہی ہے کہ جلد ہی مستحکم (Stable) ورژن استعمال کرنے والے صارفین بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

اس سے پہلے اگر کوئی صارف اسٹیٹس کے کیپشن میں موجود ٹائپنگ کی غلطی یا کسی لفظ کی اصلاح کرنا چاہتا تھا تو اسے پورا اسٹیٹس حذف کرکے دوبارہ اپ لوڈ کرنا پڑتا تھا تاہم نئے فیچر کے بعد یہ مشکل ختم ہو جائے گی اور کیپشن کو چند لمحوں میں تبدیل کیا جا سکے گا۔

واٹس ایپ نے کیپشن ایڈٹ کرنے کے لیے دو آسان طریقے فراہم کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : واٹس ایپ کیجانب سے صارفین کے لیے اسٹیٹس شیئرنگ کے نئے فیچرز متعارف

پہلا طریقہ اسٹیٹس لسٹ کے ذریعے ہے، جہاں صارف اپنے شیئر کیے گئے اسٹیٹس کے مینو میں جا کر “Edit Caption” کا آپشن منتخب کر سکتے ہیں۔

دوسرا طریقہ اس وقت دستیاب ہوگا جب صارف اپنا اسٹیٹس دیکھ رہے ہوں گے۔ اس دوران کیپشن کے ساتھ ایک پنسل آئیکن نظر آئے گا، جس پر ٹیپ کرتے ہی ایڈیٹنگ اسکرین کھل جائے گی۔ اس طرح صارف اسٹیٹس ویو سے باہر آئے بغیر فوری طور پر کیپشن میں مطلوبہ تبدیلی کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:چیٹ جی پی ٹی سے دل کی باتیں کرنیوالے ہوشیار، اے آئی کے راز بے نقاب!

واٹس ایپ کے مطابق اس نئے فیچر کا مقصد صارفین کے لیے اسٹیٹس میں معمولی غلطیوں کی درستگی کو آسان بنانا اور بار بار اسٹیٹس دوبارہ پوسٹ کرنے کی ضرورت ختم کرنا ہے۔ اس سے نہ صرف وقت کی بچت ہوگی بلکہ اسٹیٹس ایڈیٹنگ کا عمل بھی پہلے سے زیادہ سہل اور تیز ہو جائے گا۔

editor

Related Articles