28 سالہ شادی کا اختتام، معمر رانا کی اہلیہ نے خلع لے لیا

28 سالہ شادی کا اختتام، معمر رانا کی اہلیہ نے خلع لے لیا

پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار معمر رانا کی ازدواجی زندگی 28 سال بعد اختتام پذیر ہوگئی۔ لاہور کی فیملی کورٹ نے ان کی اہلیہ مہناز کے حق میں خلع کی ڈگری جاری کردی۔

فیملی کورٹ کے جج زاہد بشیر نے کیس کی سماعت کے بعد فیصلہ سنایا، جبکہ مہناز کی جانب سے ایڈووکیٹ خدیجہ صدیقی نے عدالت میں دلائل پیش کیے۔

درخواست میں مہناز نے الزام عائد کیا کہ معمر رانا شراب نوشی کے بعد انہیں تشدد کا نشانہ بناتے اور گالم گلوچ کرتے تھے۔ ان کے مطابق اداکار متعدد مرتبہ اپنی بیٹیوں کے سامنے بھی نشے کی حالت میں نازیبا زبان استعمال کرتے رہے، جس سے بچیوں کو ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔

مہناز کا کہنا تھا کہ ان کی شادی 24 اکتوبر 1998 کو ہوئی تھی اور ان کی دو بیٹیاں ہیں۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ معمر رانا گھر کے اخراجات بھی برداشت نہیں کرتے تھے، جبکہ اہل خانہ نے ان کے رویے میں بہتری لانے اور علاج کروانے کی متعدد کوششیں کیں، تاہم وہ علاج کے لیے آمادہ نہیں ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:اداکاری اور گلو کاری کے بعد ہانیہ عامر کا باکسنگ رنگ میں اترنے کا فیصلہ

درخواست گزار کے مطابق تقریباً 28 سالہ ازدواجی زندگی کے بعد اب ان حالات میں شوہر کے ساتھ مزید رہنا ممکن نہیں رہا۔ عدالت نے فریقین کا مؤقف سننے کے بعد مہناز کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کے حق میں خلع کی ڈگری جاری کردی۔

editor

Related Articles