فیس بک کا بچوں کے تحفظ کے لیے نیا فیچر، والدین کو ملیں گے خصوصی الرٹس

فیس بک کا بچوں کے تحفظ کے لیے نیا فیچر، والدین کو ملیں گے خصوصی الرٹس

سوشل میڈیا پلیٹ فارم میٹا نے کم عمر صارفین کے تحفظ کے لیے فیس بک میں ایک نیا حفاظتی فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت بچوں کی جانب سے خودکشی یا خود کو نقصان پہنچانے سے متعلق مواد تلاش کرنے پر والدین کو نوٹیفکیشن موصول ہوگا۔

یہ سہولت پہلے ہی میٹا کی ملکیتی ایپ انسٹاگرام میں موجود ہے، جسے اب فیس بک پر بھی متعارف کرایا جا رہا ہے۔ تاہم یہ فیچر صرف ان والدین کے لیے دستیاب ہوگا جو اپنے بچوں کے فیس بک اکاؤنٹس کی نگرانی کے لیے سپروائزری سیٹنگز استعمال کرتے ہیں۔

میٹا کے مطابق اگر کوئی کم عمر صارف مختصر وقت میں متعدد مرتبہ خود کو نقصان پہنچانے یا خودکشی سے متعلق مواد تلاش کرے گا تو اس کے والدین کو الرٹ بھیجا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:واٹس ایپ کا بڑا سرپرائز: گروپ چیٹس کا نقشہ بدل گیا، نئے زبردست فیچرز متعارف

اس کے علاوہ اگر بچہ میٹا اے آئی کے ساتھ گفتگو کے دوران خودکشی یا خود کو نقصان پہنچانے سے متعلق بات کرے گا تو بھی والدین کو آگاہ کیا جائے گا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ان نوٹیفکیشنز میں بچوں کی مخصوص سرچ ہسٹری یا اے آئی چیٹس کی تفصیلات ظاہر نہیں کی جائیں گی۔ اس کے بجائے والدین کو بچوں سے بات چیت کرنے، ان کی مدد کرنے اور متعلقہ ہیلپ لائنز سے رابطے کے بارے میں رہنمائی فراہم کی جائے گی۔

تاہم میٹا نے ابھی یہ واضح نہیں کیا کہ کتنی بار یا کس نوعیت کی سرچ کرنے پر والدین کو یہ نوٹیفکیشن موصول ہوگا۔

اس نئے اقدام کا مقصد سوشل میڈیا پر کم عمر صارفین کی سرگرمیوں کے دوران ممکنہ خطرات کی بروقت نشاندہی اور والدین کو اپنے بچوں کی مدد کے لیے آگاہ کرنا ہے۔

editor

Related Articles