عمران خان سے متعلق عدالتی فیصلہ،پیپلزپارٹی کے اہم رہنما کا رد عمل بھی آگیا

عمران خان سے متعلق عدالتی فیصلہ،پیپلزپارٹی کے اہم رہنما کا رد عمل بھی آگیا

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت کے حوالے سے کہا ہے کہ اگر عمران خان بیمار ہیں تو اللہ تعالیٰ انہیں صحت عطا فرمائے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ عدالت کا حکم نہ بھی ہوتا تب بھی عمران خان کو مناسب طبی سہولیات فراہم کی جانی چاہئیں۔

عمران خان کو مناسب طبی سہولیات ملنی چاہئیں

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سیاسی اختلاف اپنی جگہ موجود رہتے ہیں، تاہم کسی کی بیماری کے معاملے میں شائستگی اور انسانیت کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے،انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات کے باوجود ایک دوسرے سے شائستہ انداز میں ملاقات اور گفتگو ہونی چاہیے اور عمران خان کو ان کی صحت کے حوالے سے تمام ضروری طبی سہولیات فراہم کی جانی چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں :عمران خان نے سانحہ 9 مئی پر معافی مانگ لی ،اہم دوست کے ذریعے پیغام پہنچادیا گیا،اظہر جاوید

نئے صوبوں پر پیپلزپارٹی کا مؤقف برقرار

نئے صوبوں کے قیام سے متعلق سوال پر وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت اور پیپلزپارٹی اپنے مؤقف پر قائم ہیں۔ نئے صوبوں کے حوالے سے فیصلہ پارلیمنٹ اور عوام نے کرنا ہے۔

خالد مقبول اور مصطفیٰ کمال پر تنقید

شرجیل میمن نے خالد مقبول صدیقی اور مصطفیٰ کمال کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دونوں سیاسی طور پر ختم ہوچکے ہیں،انہوں نے الزام عائد کیا کہ دانستہ طور پر اشتعال انگیزی پر مبنی باتیں کی جارہی ہیں تاکہ ان کے خلاف ردعمل سامنے آئے۔

صوبوں سے متعلق قانون پہلے ہی موجود ہے

وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ صوبوں سے متعلق قوانین پہلے ہی منظور کیے جاچکے ہیں۔ اگر دوبارہ ضرورت پڑی تو معاملہ اسمبلی میں پیش کیا جائے گاان کا کہنا تھا کہ اس معاملے کو غیر ضروری تنازع بنانے کے بجائے قانون کے مطابق آگے بڑھنا چاہیے۔

editor

Related Articles