وزیر اعظم شہباز شریف نے بڑا اعلان کر دیا

وزیر اعظم شہباز شریف نے بڑا اعلان کر دیا

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر قیدیوں کے لیے بڑا ریلیف دیتے ہوئے سزاؤں میں 100 دن کی معافی کی منظوری دے دی۔ اس فیصلے کے تحت پنجاب بھر کی جیلوں میں قید ہزاروں مرد و خواتین قیدیوں کو فائدہ پہنچا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سزا میں 100 دن کی معافی کا اطلاق سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا، جبکہ دیگر اہل قیدیوں کی سزاؤں میں مقررہ مدت کے مطابق کمی کی گئی ہے۔

پنجاب میں اس فیصلے پر عملدرآمد کا آغاز کردیا گیا ہے۔ آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں سالک جلال نے معافی کے احکامات پر عملدرآمد کراتے ہوئے اہل قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور رہائی کے احکامات جاری کردیئے۔

پنجاب بھر کے ہزاروں قیدی مستفید

جیل حکام کے اعداد و شمار کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے دی گئی 100 روزہ معافی سے پنجاب بھر کی جیلوں میں 7 ہزار 486 مرد و خواتین قیدیوں کو فائدہ پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حکومت کا بھی بڑا اعلان

ان قیدیوں کی سزاؤں میں 100 دن تک کی کمی کی گئی، تاہم جن قیدیوں کے جرائم نوٹیفکیشن کے تحت معافی کے دائرے میں نہیں آتے، انہیں اس سہولت سے فائدہ نہیں دیا گیا۔

لاہور کی جیلوں میں بھی قیدیوں کو ریلیف

اعداد و شمار کے مطابق لاہور کی دونوں جیلوں میں مجموعی طور پر 783 مرد و خواتین قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی گئی ہے۔

یومِ آزادی کے موقع پر دی گئی اس معافی کے نتیجے میں لاہور کی دونوں جیلوں سے 4 قیدیوں کو رہائی بھی مل گئی، جبکہ دیگر اہل قیدیوں کی سزاؤں میں مقررہ مدت کے مطابق کمی کی گئی۔

پنجاب کی جیلوں سے 236 قیدی رہا

پنجاب بھر کی مختلف جیلوں سے مجموعی طور پر 236 قیدیوں کو رہائی دی گئی ہے۔ جیل حکام کے مطابق رہائی پانے والے قیدیوں کے لیے ضروری قانونی اور انتظامی کارروائی مکمل کی گئی۔

آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں سالک جلال نے متعلقہ حکام کو احکامات پر فوری عملدرآمد کی ہدایت کی، جس کے بعد مختلف جیلوں سے اہل قیدیوں کی رہائی کا عمل شروع کردیا گیا۔

سنگین جرائم کے قیدی معافی سے مستثنیٰ

نوٹیفکیشن کے تحت واضح کیا گیا ہے کہ 100 روزہ خصوصی معافی کا فائدہ ہر قیدی کو حاصل نہیں ہوگا۔ سنگین نوعیت کے جرائم میں سزا یافتہ قیدی اس رعایت کے دائرے سے باہر ہوں گے۔

جیل حکام کی جانب سے ہر قیدی کے کیس اور جرم کی نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا جارہا ہے کہ کون سا قیدی سزا میں کمی یا رہائی کا اہل ہے۔

وزیراعظم کی جانب سے یومِ آزادی کے موقع پر دی گئی یہ خصوصی معافی قیدیوں کے لیے ایک اہم ریلیف قرار دی جارہی ہے، جبکہ پنجاب کی جیلوں میں اس پر عملدرآمد کا سلسلہ جاری ہے۔

Qaisar Mirza
editor

Related Articles