عمران خان نے سانحہ 9 مئی پر معافی مانگ لی ،اہم دوست کے ذریعے پیغام پہنچادیا گیا،اظہر جاوید

عمران خان نے سانحہ 9 مئی پر معافی مانگ لی ،اہم دوست کے ذریعے پیغام پہنچادیا گیا،اظہر جاوید

معروف صحافی اور تجزیہ کار اظہر جاوید نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سانحہ 9 مئی کے حوالے سے معافی مانگ لی ہے اور اس سلسلے میں ایک اہم دوست کے ذریعے پیغام پہنچایا گیا ہے۔

اظہر جاوید کے مطابق عمران خان کی جانب سے 9 مئی کے معاملے پر ایک اہم شخصیت کے ذریعے پیغام پہنچایا گیا ہے،تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات بیان کرتے ہوئے یہ واضح نہیں کیا کہ پیغام کس شخصیت کے ذریعے اور کس فریق تک پہنچایا گیا۔

9 مئی 2023 کے واقعات کے بعد عمران خان اور تحریک انصاف کے رہنماؤں و کارکنوں کے خلاف مختلف مقدمات اور قانونی کارروائیاں جاری رہی ہیں اورعمران خان 9 مئی سانحہ کی ذمہ داری قبول کرنے کو تیارنہیں تھے اب ذرائع کے حوالے سے اظہر جاوید نےدعویٰ کیا ہے کہ 9 مئی پر انہوں نے معافی مانگ لی ہے ۔

9 مئی کے واقعات پر عمران خان کا مؤقف اور اس معاملے میں سیاسی و قانونی پیش رفت گزشتہ کئی برس سے ملک کی سیاسی بحث کا اہم موضوع رہی ہے،اظہر جاوید کے دعوے کے مطابق عمران خان کی جانب سے اب اس معاملے پر معافی کا پیغام پہنچایا گیا ہے۔

editor

Related Articles