برف پگھل گئی،حکومت اور پی ٹی آئی قائدین اکٹھے بیٹھ گئے،آج کی بڑی خبر

برف پگھل گئی،حکومت اور پی ٹی آئی قائدین اکٹھے بیٹھ گئے،آج کی بڑی خبر

ملکی سیاسی صورتحال میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت اور سپریم کورٹ کے حالیہ احکامات پر عملدرآمد سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سپیکر چیمبر میں ہونے والی ملاقات میں پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر جنید اکبر اور دیگر رہنما شریک تھے جبکہ سابق سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر بھی سپیکر چیمبر پہنچے۔

ملاقات میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی موجود تھے، جس کے باعث ملاقات کو سیاسی حلقوں میں خاص اہمیت دی جارہی ہے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے ملاقات

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے ملاقات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپیکر سے درخواست کی جائے گی کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو من و عن تسلیم کیا جائے اور اس پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کے فیصلے کے بعد نواز شریف سیاست میں پھر متحرک،سرگرمیاں سامنے آ گئیں

اسد قیصر کے مطابق ملاقات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت اور سپریم کورٹ کے فیصلے دونوں معاملات پر بات چیت کی گئی۔

انہوں نے واضح کیا کہ موجودہ صورتحال میں عمران خان کی صحت ایک اہم معاملہ ہے، جس پر پی ٹی آئی اپنی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔

اسد عمر بھی سپیکر چیمبر پہنچ گئے

سابق سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر بھی سپیکر چیمبر پہنچے اور ملاقات میں شریک ہوئے۔

ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ اللہ کرے یہ سیاسی عمل کسی اچھائی کا پیش خیمہ ہو۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ فی الوقت توجہ عمران خان کی صحت کے معاملے پر ہے اور اسی معاملے کو ترجیح دی جانی چاہیے۔

ملاقات ایسے وقت ہوئی جب سیاسی ماحول گرم ہے

سپیکر قومی اسمبلی سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب عمران خان سے متعلق سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے بعد ملکی سیاست میں نئی بحث جاری ہے۔

سپریم کورٹ نے عمران خان کو طبی معائنے اور علاج کے لیے شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے سمیت طبی سہولیات فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

عدالتی فیصلے کے بعد حکومت کی جانب سے بھی فیصلے پر نظرثانی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ایسے میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات اور عدالتی حکم پر من و عن عملدرآمد کا مطالبہ سیاسی طور پر اہم قرار دیا جارہا ہے۔

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان رابطے

ملاقات میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی موجودگی بھی اہم سمجھی جارہی ہے۔ ایک ہی میز پر حکومتی اور اپوزیشن نمائندوں کی موجودگی میں ہونے والی گفتگو سے یہ تاثر بھی سامنے آیا ہے کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں پارلیمانی سطح پر رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ان کی بنیادی توجہ اس وقت عمران خان کی صحت اور سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد پر ہے جبکہ آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل کے حوالے سے صورتحال آنے والے دنوں میں مزید واضح ہوگی

Qaisar Mirza
editor

Related Articles