اپوزیشن لیڈر نے فضل الرحمان کو بڑی پیشکش کردی

اپوزیشن لیڈر نے فضل الرحمان کو بڑی پیشکش کردی

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ اگر مولانا صاحب عبوری حکومت کے وزیراعظم بن کر صاف اور شفاف انتخابات کرادیں تو وہ ان کی حمایت کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت چند دنوں کی مہمان ہے اور یہ طے ہے کہ مائنس عمران خان فارمولا قبول نہیں کیا جائے گا۔

چہرے بدلنے سے ملک نہیں بدلے گا

محمود اچکزئی نے کہا کہ صرف چہرے تبدیل کرنے سے پاکستان تبدیل نہیں ہوگا۔ ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کے لیے سنجیدہ سیاسی اقدامات اور شفاف انتخابات کی ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ سیاسی صورتحال کا حل عوامی مینڈیٹ اور جمہوری عمل کے ذریعے ہی نکالا جا سکتا ہے۔

ہر قیدی کو قانونی حق ملنا چاہیے

گزشتہ روز پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے کہا تھا کہ پاکستان اس وقت مسائل میں گھرا ہوا ہے اور ہر قیدی کو اس کا جائز اور قانونی حق ملنا چاہیے،ان کا کہنا تھا کہ جرم چاہے کتنا ہی سنگین کیوں نہ ہو، ہر قیدی کو علاج کی سہولت ملنی چاہیے جبکہ اسے اپنے بچوں اور وکیل سے ملاقات کی اجازت بھی ہونی چاہیے۔

سیاسی مذاکرات کی ضرورت

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ سیاسی رہنماؤں کی ایک دوسرے سے ملاقاتیں اور مذاکرات ہوتے رہتے ہیں، اس لیے پاکستان کو درپیش مسائل پر بات چیت کے لیے ایک سے دو دن مختص کیے جانے چاہئیں،انہوں نے سیاسی قوتوں پر زور دیا کہ ملک کے موجودہ بحرانوں کے حل کے لیے مذاکرات اور سیاسی عمل کو آگے بڑھایا جائے۔

editor

Related Articles