تحریک انصاف کی قیادت کارکنوں کا ماموں بنانے کے لئے جھوٹے اور من گھڑت پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کرنے لگی

تحریک انصاف  کی قیادت کارکنوں کا ماموں بنانے کے لئے جھوٹے اور من گھڑت پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کرنے لگی

تحریک انصاف کے واٹس ایپ گروپس اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے پیغامات میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ حکومتی وفد نے پی ٹی آئی کی قیادت کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے، تاہم ذرائع نے اس دعوے کی تردید کی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے تحریک انصاف کو عمران خان سے ملاقات سمیت کسی بھی مطالبے پر رضامندی کی یقین دہانی نہیں کرائی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے دوران حکومتی وفد نے پی ٹی آئی کے مطالبات تسلیم کرنے کی کوئی یقین دہانی نہیں کرائی۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی قیادت نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کو روکنے اور صوبے میں اپنی حکومت برقرار رکھنے کے لیے لانگ مارچ منسوخ کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر اے آئی ویڈیوز کی بارش، تحریک انصاف سوشل میڈیا کی نیندیں حرام

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے لانگ مارچ منسوخ کرنے پر آمادگی کے باوجود عمران خان سے ملاقات کرانے کے حوالے سے حکومت کی جانب سے کوئی یقین دہانی نہیں کرائی گئی۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے پیغامات میں حکومتی وفد کی جانب سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی یقین دہانی کا دعویٰ کیا جارہا ہے، تاہم دستیاب معلومات کے مطابق مذاکرات میں ایسی کوئی یقین دہانی نہیں کرائی گئی۔

Related Articles