بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے بار کے پلیٹ فارم کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیاسی مفاد کے لیے استعمال کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وکلاء کے اجتماعی اداروں کو کسی فرد یا گروہ کے ذاتی یا سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا۔
پریس بیان کو گمراہ کن قرار دے دیا
بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میر عطاء اللہ لانگو ایڈووکیٹ نے ایک پریس اسٹیٹمنٹ کو گمراہ کن اور متنازعہ قرار دے دیا،میر عطاء اللہ لانگو کے مطابق وکلاء کی سیاست اور باہمی اختلافات کو وکلاء تک ہی محدود رہنا چاہیے اور کسی بھی فردِ واحد کے مفاد یا حمایت میں اداروں کو استعمال کرنے اور متنازعہ بیانات جاری کرنے سے مکمل طور پر اجتناب کیا جانا چاہیے۔
وکلاء کی آزادی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا
بلوچستان ہائی کورٹ بار کا کہنا ہے کہ وکلاء کی سیاست کبھی بھی کسی فرد کے دباؤ یا زیرِ اثر نہیں رہی اور نہ ہی وکلاء اپنی آزادی، خودمختاری اور اصولی مؤقف پر کوئی سمجھوتہ کریں گے،بار کے مطابق موجودہ صورتحال میں وکلاء کے پلیٹ فارم کو ذاتی یا گروہی مفادات کے لیے غلط استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا۔
بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے مطابق موجودہ صورتحال پر وکلاء برادری میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے]بار نے کہا کہ وکلاء کے اجتماعی اداروں کو کسی فرد یا گروہ کے ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی کوشش سے مکمل طور پر اجتناب کیا جانا چاہیے۔
بار ادارے پوری برادری کی نمائندگی کرتے ہیں
بلوچستان ہائی کورٹ بار کا کہنا ہے کہ وکلاء کے ادارے پوری وکلاء برادری کی نمائندگی کرتے ہیں، کسی ایک فرد کے لیے نہیں]بار کے مطابق ان اداروں کا وقار، خودمختاری اور تقدس ہر صورت برقرار رکھا جانا چاہیے اور کسی بھی سیاسی یا ذاتی مقصد کے لیے ان کے پلیٹ فارم کو استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔
سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کی اجازت نہیں
بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے اپنے اصولی مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وکلاء کے اداروں کو کسی سیاسی مقصد کے حصول کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
بار کے مطابق وکلاء کے اجتماعی پلیٹ فارم آئین، قانون، آزادی اور ادارہ جاتی خودمختاری کے اصولوں کے مطابق کام کرتے ہیں، اس لیے کسی فرد یا گروہ کے سیاسی مفادات کو ان اداروں پر مسلط نہیں کیا جاسکتا۔