آزاد کشمیر میں حکومت سازی کی جانب اہم پیشرفت، بیرسٹر افتخار گیلانی وزیراعظم نامزد

آزاد کشمیر میں حکومت سازی کی جانب اہم پیشرفت، بیرسٹر افتخار گیلانی وزیراعظم نامزد

آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے حوالے سے وزیراعظم ہاؤس میں اہم مشاورت مکمل کرلی گئی، جبکہ بیرسٹر افتخار گیلانی کا نام وزیراعظم آزاد کشمیر کے لیے فائنل کردیا گیا ہے۔

وزیراعظم میاں شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اہم اجلاس میں آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی اور نئی حکومت کے قیام سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں سینیٹر رانا ثنااللہ، خواجہ سعد رفیق اور صدر مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر شاہ غلام قادر نے شرکت کی، جبکہ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر: سڑک کلیئرنس آپریشن پر انتشاری ایکشن کمیٹی کے سنائپرز کا حملہ، رینجرز جوان شہید، ایک زخمی

نو منتخب اسپیکر چوہدری طارق فاروق اور ڈپٹی اسپیکر احمد رضا قادری بھی اجلاس میں موجود تھے۔ ٹیکنوکریٹ نشست سے منتخب بیرسٹر افتخار گیلانی نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کی نئی حکومت کے قیام، آئندہ کی پارلیمانی حکمت عملی اور حکومت سازی کے امور پر غور کیا گیا۔

شرکاء نے نئی کابینہ کی تشکیل اور حکومتی ترجیحات پر بھی مشاورت کی، جبکہ گڈ گورننس اور حکومتی امور کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Related Articles