پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کیسے ملے گا؟ حکومت نے طریقہ کار جاری کردیا

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کیسے ملے گا؟ حکومت نے طریقہ کار جاری کردیا

وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی نے موٹر سائیکل، رکشہ، چنگچی اور 800 سی سی تک کی چھوٹی گاڑیوں کے لیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر رعایت حاصل کرنے کا طریقہ کار جاری کردیا ہے۔

 اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے خواہشمند شہریوں کو سب سے پہلے رجسٹریشن کا مرحلہ مکمل کرنا ہوگا، رجسٹریشن کے لیے شہریوں کو اپنے موبائل فون سے REG لکھ کر اپنا شناختی کارڈ نمبر 9771 پر ایس ایم ایس کرنا ہوگا۔

گاڑی کی تفصیلات

رجسٹریشن کے عمل میں شناختی کارڈ نمبر کے ساتھ گاڑی سے متعلق ضروری معلومات بھی فراہم کرنا ہوں گی، ان تفصیلات میں گاڑی کا رجسٹریشن نمبر، صوبائی کوڈ اور گاڑی کی رجسٹریشن کی تاریخ شامل ہے،وزارتِ آئی ٹی کے مطابق شہریوں کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر رعایتی پیٹرول کی سہولت کے لیے ان کی رجسٹریشن مکمل کی جائے گی۔

فیول ٹوکن ضروری

رعایتی قیمت پر  پیٹرول  حاصل کرنے کے لیے صرف رجسٹریشن کافی نہیں ہوگی بلکہ شہریوں کو فیول ٹوکن بھی حاصل کرنا ہوگا،اس مقصد کے لیے TOK لکھ کر 9771 پر ایس ایم ایس بھیجنا ہوگا، جواب میں موصول ہونے والے فیول ٹوکن کو پیٹرول حاصل کرتے وقت دکھانا ضروری ہوگا، جس کے بعد مستحق شہری مقررہ رعایت کے ساتھ پیٹرول خرید سکیں گے۔

اسلام آباد میں آغاز

وزارت کے مطابق اسلام آباد میں پیٹرول ریلیف کا سلسلہ پیر اور منگل کی درمیانی شب سے شروع کیا جائے گا،ملک کے دیگر علاقوں میں یہ سہولت بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سے دستیاب ہوگی، اس طرح مختلف علاقوں میں رعایتی  پیٹرول کی فراہمی مقررہ شیڈول کے تحت شروع کی جائے گی۔

ماہانہ حد مقرر

حکومت کی جانب سے رعایتی پیٹرول کی مقدار کے لیے ماہانہ حد بھی مقرر کی گئی ہے، موٹر سائیکل اور چنگچی استعمال کرنے والوں کو ہر ماہ زیادہ سے زیادہ 20 لیٹر پٹرول پر رعایت حاصل ہوگی،جبکہ 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے لیے ماہانہ 30 لیٹر رعایتی پیٹرول کی حد مقرر کی گئی ہے۔

فی لیٹر 100 روپے رعایت

اس پروگرام کے تحت مستحق شہریوں کو پیٹرول کی فی لیٹر قیمت پر 100 روپے کی رعایت دی جائے گی  تاہم رعایت حاصل کرنے کے لیے رجسٹریشن، فیول ٹوکن اور مقررہ ماہانہ حد سمیت متعلقہ شرائط پوری کرنا ہوں گی۔

وزارتِ آئی ٹی کی جانب سے جاری طریقہ کار کے مطابق شہری پہلے رجسٹریشن مکمل کریں گے، اس کے بعد ضرورت کے مطابق فیول ٹوکن حاصل کرکے رعایتی قیمت پر پٹرول خرید سکیں گے۔

editor

Related Articles