الاسکا میں ریچھ کی شرارت مہنگی پڑگئی، گاڑی کے اندر مچادی افراتفری

الاسکا میں ریچھ کی شرارت مہنگی پڑگئی، گاڑی کے اندر مچادی افراتفری

امریکی ریاست الاسکا میں ایک کالا ریچھ گاڑی میں داخل ہونے کے بعد خود ہی مصیبت میں پھنس گیا۔ باہر نکلنے کی کوشش میں ریچھ نے گاڑی کے اندرونی حصے کو بری طرح نقصان پہنچا دیا، جسے دیکھ کر گاڑی کا مالک بھی حیران رہ گیا۔

یہ دلچسپ واقعہ الاسکا کے شہر جونو میں پیش آیا، جہاں رات کے وقت ایک کالا ریچھ کھڑی گاڑی کا دروازہ کھول کر اندر داخل ہوگیا۔ تاہم، دروازہ بند ہونے کے بعد وہ گاڑی میں پھنس گیا اور باہر نکلنے کی کوشش میں سیٹوں سمیت اندرونی حصے کو نقصان پہنچاتا رہا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی۔ اہلکاروں نے رسی کی مدد سے گاڑی کا دروازہ کھولا اور ریچھ کو بحفاظت باہر نکال لیا۔گاڑی کے مالک مائیکل ولسن کے مطابق، ریچھ نے گاڑی کی سیٹوں اور دیگر اندرونی حصوں کو نقصان پہنچایا، جبکہ گاڑی کے اندر گندگی بھی پھیلا دی۔

یہ بھی پڑھیں:نائیجیریا میں شادیوں کا نیا ٹرینڈ، فرنیچر کی جگہ سولر پینلز نے لے لی

اس واقعے کی ایک دلچسپ بات یہ ہے کہ ریچھ نے اسی رات تین مختلف گاڑیوں میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی، لیکن صرف اسی گاڑی میں پھنس گیا۔واقعے کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہیں، جن میں ریچھ کی اس غیر معمولی حرکت اور گاڑی کو پہنچنے والے نقصان پر لوگوں کی توجہ مرکوز ہے۔

یہ واقعہ یاد دلاتا ہے کہ جنگلی جانور خوراک کی تلاش میں گاڑیوں اور آبادیوں کا رخ کرسکتے ہیں، اس لیے گاڑیوں کے دروازے بند رکھنا اور اندر کھانا نہ چھوڑنا ضروری ہے۔

editor

Related Articles