سلمان خان کے باڈی گارڈ شیرا کا بیٹا بالی وڈ میں انٹری دینے کو تیار

سلمان خان کے باڈی گارڈ شیرا کا بیٹا بالی وڈ میں انٹری دینے کو تیار

بالی وڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کے دیرینہ باڈی گارڈ شیرا کے بیٹے ابیر سنگھ جلد ہی ہندی فلم انڈسٹری میں اداکاری کا آغاز کرنے والے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کے مشہور باڈی گارڈ گرمیت سنگھ جولی، جنہیں بالی وڈ میں ’شیرا‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، کے بیٹے ابیر سنگھ گزشتہ کئی برسوں سے فلمی دنیا میں انٹری کے حوالے سے خبروں میں ہیں۔ تازہ اطلاعات میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ابیر سنگھ فلم ’ٹارزن‘ کے ذریعے بالی وڈ میں اپنے اداکاری کے سفر کا آغاز کریں گے۔ فلم میں اداکار سورج پنچولی کی شمولیت کی بھی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مریم نواز کی بیٹی کے ہیرے کے نیکلس کی مبینہ قیمت کتنی ہے؟ رقم جان کر ہوش اڑ جائیں

ابیر سنگھ کے فلمی کیریئر سے متعلق خبریں پہلے بھی سامنے آتی رہی ہیں، تاہم اب ان کی ممکنہ پہلی فلم کے حوالے سے قیاس آرائیاں ایک بار پھر زور پکڑ گئی ہیں۔ فلم فیئر کی رپورٹ کے مطابق ’ٹارزن‘ کے منصوبے سے متعلق فی الحال زیادہ تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔ فلم کی کہانی، ہدایت کار اور دیگر کاسٹ کے بارے میں بھی مکمل معلومات کا انتظار ہے۔

یہ بھی واضح نہیں کہ سلمان خان اس فلم کو پروڈیوس کریں گے یا وہ کسی اور حیثیت سے اس منصوبے کا حصہ بنیں گے۔ ابیر سنگھ کی فلمی دنیا میں آمد اس لیے بھی دلچسپی کا باعث بن رہی ہے کیونکہ ان کے والد شیرا طویل عرصے سے سلمان خان کے ساتھ وابستہ ہیں اور بالی وڈ میں اداکار کے سب سے معروف باڈی گارڈز میں شمار ہوتے ہیں۔

editor

Related Articles