عمران خان سے اسٹیبلشمنٹ کے رابطوں کا دعویٰ جھوٹ نکلا

عمران خان سے اسٹیبلشمنٹ کے رابطوں کا دعویٰ جھوٹ نکلا

آزاد فیکٹ چیک نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ایک دعوے کو جعلی اور من گھڑت قرار دے دیا ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے عمران خان سے رابطہ کرکے بات چیت کی جارہی ہے۔

فیکٹ چیک کے مطابق یہ دعویٰ پی ٹی آئی سے وابستہ ایک سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی جانب سے پھیلایا گیا، تاہم اس حوالے سے سامنے آنے والی معلومات کی جانچ پڑتال کے بعد معلوم ہوا کہ دعوے کی کوئی حقیقت نہیں۔

مذاکرات کی کوئی تصدیق نہیں

آزاد فیکٹ چیک کے مطابق عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہورہے، سوشل میڈیا پر اس حوالے سے پھیلائی جانے والی اطلاعات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے واضح کیا گیا ہے کہ یہ خبر من گھڑت اور بے بنیاد ہے۔

عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش

فیکٹ چیک میں کہا گیا ہے کہ غیر مصدقہ سیاسی دعووں کو سوشل میڈیا پر پھیلانے سے عوام میں غلط تاثر پیدا ہوسکتا ہے۔ عمران خان سے مذاکرات کے حوالے سے زیر گردش دعوے کو بھی اسی نوعیت کی گمراہ کن معلومات قرار دیا گیا ہے،آزاد فیکٹ چیک کے مطابق اسٹیبلشمنٹ عمران خان سے بات چیت کررہی ہے کا دعویٰ جعلی اور من گھڑت ہے، جبکہ فی الحال کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہورہے۔

editor

Related Articles