بھارت کا پھر کھیل سے کھلواڑ،ویمنز ایشیا کپ بھی متنازع بنا دیا

بھارت کا پھر کھیل سے کھلواڑ،ویمنز ایشیا کپ بھی متنازع بنا دیا

بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ کا فائنل جیتنے کے بعد ایسا اقدام کردیا جس نے ایک بار پھر کھیل کو تنازع کی طرف دھکیل دیا،بھارتی خواتین کھلاڑیوں نے فائنل کی ٹرافی پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے وصول کرنے سے انکار کردیا۔

کھیل کے میدان میں پھر سیاست

بھارتی ٹیم کے اس طرز عمل پر سوالات اٹھ رہے ہیں کہ کھیل کو سیاسی معاملات سے الگ رکھنے کی روایت کے باوجود ایسے واقعات بار بار کیوں سامنے آرہے ہیں، فائنل میں کامیابی کے بعد ٹرافی کی تقریب بھی اسی تنازع کی نذر ہوگئی ۔

مینز ٹیم بھی یہی کرچکی

یاد رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں جب بھارتی ٹیم نے ٹرافی وصول کرنے کے معاملے پر ایسا طرز عمل اختیار کیا ہو اس سے قبل بھارتی مینز کرکٹ ٹیم نے بھی ٹورنامنٹ جیتنے کے بعد محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے گریز کیا تھا۔

رویہ ایک بار پھر زیر بحث

اب بھارتی ویمنز ٹیم کی جانب سے بھی ٹرافی وصول نہ کرنے کے فیصلے نے اس معاملے کو مزید نمایاں کردیا ہے۔ یوں ایشیا کپ کی ایک اور تقریب میں کھیل کی کامیابی کے بجائے ٹرافی وصول کرنے کے معاملے نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی۔

کھیل اور سیاست کا سوال

کھیلوں کے مقابلوں میں روایتی طور پر کھلاڑیوں کی کامیابی، مقابلے اور کھیل کی روح کو اہمیت دی جاتی ہے، تاہم حالیہ واقعات کے بعد یہ واضع ہوگیا ہے کہ بھارت کھیلوں کو متنازعہ بنا رہا ہےبھارتی خواتین ٹیم کی جانب سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کے بعد ایشیا کپ کی اختتامی تقریب بھی تنازع کا حصہ بن گئی ہے، جبکہ اس سے پہلے بھارتی مینز ٹیم کے اسی نوعیت کے اقدام نے بھی خاصی توجہ حاصل کی تھی۔

editor

Related Articles