خیبر پختونخوا کے عوام کی محرومیوں کے ازالے کا عزم،وزیراعظم نے ن لیگ کے پی کااہم اجلاس آج طلب کرلیا

خیبر پختونخوا کے عوام کی محرومیوں کے ازالے کا عزم،وزیراعظم نے ن لیگ کے پی کااہم اجلاس آج طلب کرلیا

وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کی قیادت اور پارلیمانی ارکان کو مشاورت کے لیے طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں صوبے کے سیاسی حالات اور پارٹی کی آئندہ حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کا یہ اہم اجلاس آج وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہوگا۔ اجلاس طلب کرنے کی تجویز صوبائی صدر انجینئر امیر مقام نے دی تھی۔

 یہ بھی پڑھیں :پی ٹی آئی کے اندھیر نگری چوپٹ راج کے خاتمے پر لوگ خوش،بشام میں امیر مقام کا جلسہ، عوام  کا جم غفیر امڈ آیا

پارٹی اجلاس میں خیبر پختونخوا کے سیاسی منظرنامے، تنظیمی امور اور مستقبل کے لائحہ عمل سے متعلق معاملات زیر غور آنے کا امکان ہے۔ تاہم اجلاس کے حتمی ایجنڈے کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

اجلاس میں مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے ارکان قومی اسمبلی، سینیٹرز، صوبائی اسمبلی کے ارکان اور اہم پارٹی عہدیدار شرکت کریں گے۔

پارٹی کی مرکزی قیادت اور صوبائی نمائندوں کی اس مشاورت کو خیبر پختونخوا میں آئندہ سیاسی سرگرمیوں کے حوالے سے اہم قرار دیا جارہا ہے۔ اجلاس میں صوبے کی سطح پر پارٹی کی ترجیحات اور سیاسی رابطوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :پی ٹی آئی کی پالیسیوں سے بدامنی بڑھی، شورش زدہ علاقوں کے عوام بھی بول پڑے،غریدہ فاروقی نے پول کھول دیا

انجینئر امیر مقام کی تجویز پر اجلاس طلب کیے جانے سے صوبائی قیادت اور وزیراعظم کے درمیان براہ راست مشاورت کا موقع بھی پیدا ہوگا۔ اس دوران صوبائی رہنما پارٹی کی سرگرمیوں اور درپیش سیاسی معاملات سے مرکزی قیادت کو آگاہ کرسکیں گے۔

editor

Related Articles