’برطانوی راج کے خمار سے جتنی جلد باہر آئیں، بہتر ہوگا‘، اکبر ایس بابر کا بورس جانسن کو جواب

’برطانوی راج کے خمار سے جتنی جلد باہر آئیں، بہتر ہوگا‘، اکبر ایس بابر کا بورس جانسن کو جواب

پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے عمران خان کی رہائی کے حوالے سے سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے بیان پر ردعمل دیا ہے۔

اکبر ایس بابر نے کہا کہ ’’تاج برطانیہ‘‘  کا ’’راج‘‘  ختم ہوئے 80 سال ہوچکے ہیں، شاید سابق برطانوی وزیراعظم اب بھی اسی ’’برطانوی راج‘‘ کے نشے میں ہیں۔

انہوں نے بورس جانسن کو مشورہ دیا کہ گزرے ہوئے برطانوی راج کے خمار سے جتنی جلد باہر آ جائیں، اتنا ہی ان کے لیے بہتر ہوگا۔

واضح رہے کہ سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے عمران خان کی رہائی کے حق میں ویڈیو بیان جاری کیا تھا۔ اپنے ویڈیو بیان میں بورس جانسن نے کہا تھا کہ عمران خان نے صرف گھڑی ہی تو چوری کی ہے، تو کیا ہوا، انہیں فوری رہا کیا جائے۔

دوسری جانب  آزاد ڈیجیٹل کے لیے خصوصی تجزیے میں سابق صوبائی وزیر و سینئر سیاستدان فیاض الحسن چوہان نے برطانوی پارلیمنٹ سے دوتار ہوکر اقتدار سے فارغ ہونے والے سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی پاکستان کے اندرونی معاملات اور عدالتی نظام میں مداخلت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ عالمی سطح پر صیہونی لابی اور نام نہاد دوست ممالک کے پپٹس کس طرح پاکستان کی خود مختاری پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔

فیاض الحسن چوہان نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ برطانیہ کے سابق وزیراعظم بورس جانسن نے پاکستان کے اندرونی سیاسی معاملات میں مداخلت کرتے ہوئے ایک بے بنیاد ٹویٹ کیا کہ پاکستان کے پاپولر ترین لیڈر کو آہستہ آہستہ موت کی طرف لے جایا جا رہا ہے۔ انہوں نے سخت ردعمل دیتے ہوئے سوال اٹھایاکہ :
یار ہو دا ہیل آر یو؟ تم ہوتے کون ہو یہ والی سٹیٹمنٹ دینے کے؟ تمہیں اتنی شرم و حیا نہیں کہ تم ایک دنیا کے اہم ترین ملک کے پرائم منسٹر رہے ہو اور تمہیں دوسرے ملک کے ایتھکس اور عدالتی سسٹم کا نہیں پتہ؟۔ 

Related Articles