Skip to content
معروف اداکار، اسٹیج آرٹسٹ اور کامیڈین آصف اقبال انتقال کر گئے
Home - تازہ ترین - معروف اداکار، اسٹیج آرٹسٹ اور کامیڈین آصف اقبال انتقال کر گئے
معروف اداکار، اسٹیج آرٹسٹ اور کامیڈین آصف اقبال انتقال کر گئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق آصف اقبال بٹ مرحوم کی عمر 60 سال تھی اور ان کا تعلق گوجرانوالہ سے تھا۔
آصف اقبال طویل عرصے سے تھیٹر سے وابستہ تھے اور منفرد اندازِ اداکاری، برجستگی اور مزاحیہ کرداروں کے باعث خاصے مقبول تھے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق آصف اقبال کی نماز جنازہ بعد از نماز عشا نشتر بلاک میں ادا کی جائے گی۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ نے معروف اسٹیج اداکار آصف اقبال کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے آصف اقبال کے درجات کی بلندی اور سوگواران کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔