پولیس افسر بنی توزیادتی کے مجرموں کے ساتھ کیا کروں گی؟ زارا نور عباس کا جواب

پولیس افسر بنی توزیادتی کے مجرموں کے ساتھ کیا کروں گی؟ زارا نور عباس کا جواب

اداکارہ زارا نور عباس 7سال بعد بڑے پردے پر واپسی کر رہی ہیں اور ان دنوں اپنی نئی فلم ’شیروز‘ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں۔

سندھ فلمز اور جیو فلمز کے اشتراک سے بننے والی فلم ’شیروز‘ تین مختلف کہانیوں پر مشتمل ہے، جن میں تین خواتین کی زندگی اور جدوجہد کو دکھایا گیا ہے۔ فلم کے ایک حصے ’گئیر اپ‘ میں زارا نور عباس مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں، جس کی ہدایت کاری ثاقب خان نے کی ہے۔

جیو ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو میں زارا نور عباس نے اپنے کردار کے بارے میں بتایا کہ فلم میں ان کے کردار کا نام بھی سائرہ ہے۔ وہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ایک افسر کا کردار ادا کر رہی ہیں، جس کی صلاحیتوں کو صرف خاتون ہونے کی وجہ سے نظر انداز کیا جاتا ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ کہانی میں انہیں ایک ایسے بم کا سراغ ملتا ہے جسے ناکارہ بنانا ان کی ذمہ داری ہوتی ہے، تاہم اس مشن کے ساتھ ساتھ انہیں اپنی صلاحیتیں بھی ثابت کرنا ہوتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:رجب بٹ بیٹے کی سالگرہ میں شریک، ایمان فاطمہ نے بڑا مطالبہ کردیا

زارا نور عباس کا کہنا تھا کہ انہیں نہ صرف بم کو ناکارہ بنانا ہوتا ہے بلکہ یہ بھی ثابت کرنا ہوتا ہے کہ وہ یہ کام ایک خاتون ہوتے ہوئے بھی پوری صلاحیت کے ساتھ انجام دے سکتی ہیں۔

گفتگو کے دوران اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ اگر انہیں ایک دن کے لیے پولیس افسر بننے کا موقع ملے تو وہ کیا کریں گی؟اس سوال کے جواب میں زارا نور عباس نے خواتین اور بچوں سے زیادتی کے مقدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسے جرائم میں ملوث افراد کو انتہائی سخت سزا دینا چاہیں گی۔

اداکارہ نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسے ملزمان کو پھانسی کی سزا دینے کی خواہش رکھتی ہیں اور اس معاملے میں قانون کی پابندی نہ کرنے کی بات بھی کی۔

زارا نور عباس کے مطابق خواتین اور بچوں کے خلاف زیادتی کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔ فلم ’شیروز‘ کے ذریعے زارا نور عباس تقریباً سات سال بعد بڑے پردے پر واپسی کر رہی ہیں، جبکہ اداکارہ اپنی نئی فلم اور اپنے کردار کے حوالے سے کافی پرامید ہیں۔

editor

Related Articles