عمران خان کے نام پر کما رہے ہو، شفیع جان نے بیرون ملک بیٹھے پی ٹی آئی یوٹیوبرز کو آڑے ہاتھوں لے لیا

عمران خان کے نام پر کما رہے ہو، شفیع جان نے بیرون ملک بیٹھے پی ٹی آئی یوٹیوبرز کو آڑے ہاتھوں لے لیا

 عوام کی جانب سے تحریک انصاف کی احتجاجی سیاست کو یکسر مسترد کیے جانے کے  پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات کھل کر سامنے آگئے ، سب آپس میں ہی الجھنے لگے اور ناکامی پر ایک دوسرے کو ہدف تنقید بنیا جانے  لگا ۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے  تحریک انصاف کے رہنما شفیع جان نے  بیرون ملک بیٹھے پارٹی سے وابستہ یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا کارکنوں کوآڑھے ہاتھوں لے لیا۔

انہوں نے کہا کہ بیرون ملک بیٹھ کر صرف عمران خان کے نام پر کمائی کرنے کے بجائے عملی سیاسی میدان میں بھی کردار ادا کریں۔

  انہوں نے کہا کہ جو لوگ پاکستان میں احتجاجی سرگرمیوں میں شریک نہیں ہوسکتے انہیں پارٹی کے لیے مالی تعاون کرنا چاہیے۔

 یہ بھی پڑھیں :لانگ مارچ کی آڑ میں سہیل آفریدی، جنید اکبر، مینا خان، شفیع جان کے مکروہ عزائم بے نقاب

شفیع جان نے کہا کہ بیرون ملک موجود بعض یوٹیوبرز عمران خان کے نام اور سیاسی بیانیے سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ ایسے افراد کو صرف سوشل میڈیا تک محدود رہنے کے بجائے عملی میدان میں بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

انہوں نے بیرون ملک موجود یو ٹیوبر ز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج میں شرکت کے لیے پاکستان نہیں آسکتے تو اپنی کمائی میں سے پارٹی فنڈ میں رقم فراہم کریں۔

شفیع جان کا یہ بیان پارٹی کی بیرون ملک موجود سوشل میڈیا سرگرمیوں کے حوالے سے سامنے آیا ہے۔ گفتگو کے دوران انہوں نے بیرون ملک بیٹھ کر سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے افراد کے کردار پر سوالات اٹھائے۔

 یہ بھی پڑھیں :’ڈالرخور‘ پارٹی کو بیرونی فنانسنگ کی تصدیق، شفیع جان کی ویڈیو نے’یوتھیا یوٹیوبرز‘ کا پول کھول دیا

انہوں نے کہا کہ  صرف سوشل میڈیا پر سرگرم رہنا کافی نہیں، سیاسی جدوجہد میں عملی تعاون بھی ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک موجود حامی مالی وسائل کے ذریعے پارٹی کی سرگرمیوں میں مدد فراہم کرسکتے ہیں۔

editor

Related Articles