خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کے اقتدار کے خاتمے کے بعد آصف محسود کے منظر عام سے غائب ہونے سے متعلق دعوے سامنے آئے ہیں۔ صوبے میں سیاسی تبدیلی اور ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد سیاسی حلقوں میں سابق حکومتی جماعت کے رہنماؤں کی سرگرمیاں موضوعِ بحث بن گئی ہیں۔
اس سے قبل تحریک انصاف کے متعدد رہنما گرفتاریوں کے خوف سے روپوش ہوچکے ہیں ،کے پی میں گورنر راج اور ایمر جنسی کے نفاذ کے بعد تحریک انصاف کے لیڈر چھپتے پھر رہے ہیں اور متعدد از خود گرفتاریاں دے چکے ہیں ۔
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کیے جانے کے بعد صوبائی حکومت کا انتظام گورنر اور ایڈوائزری کونسل کے سپرد کیا گیا ہے، اس بڑی سیاسی تبدیلی کے بعد صوبے میں حکومتی معاملات اور سیاسی قیادت کے کردار پر بحث جاری ہے۔
