بنارسی ٹھگ۔۔ کہتے تھےگورنرراج لگایا تو اینٹ سے بجا دینگے، چڑیا بھی نہیں پھڑپھڑائی،اختیار ولی

بنارسی ٹھگ۔۔  کہتے تھےگورنرراج لگایا تو اینٹ سے بجا دینگے، چڑیا بھی نہیں پھڑپھڑائی،اختیار ولی

وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی نے کہا ہے کہ گورنر راج کے نفاذ پر اینٹ سے اینٹ بجانے کی دھمکیاں دینے والوں کی باتیں محض ڈائیلاگ بازی ثابت ہوئیں اور پورے خیبر پختونخوا میں کوئی ایک چڑیا بھی نہیں پھڑپھڑائی۔

اختیار ولی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ بنارسی ٹھگ کہتے تھے کہ گورنر راج لگایا تو اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے، پورے پختونخوا میں کوئی ایک چڑیا بھی نہیں پھڑپھڑائی۔

یہ بھی پڑھیں :پی ٹی آئی کا 13 سالہ تاریک دور خم، خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی نافذ، فوج طلب

انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ڈائیلاگ بازی کا ایک بُرا دور اپنے انجام کو پہنچ چکا ہے،اختیار ولی کے بیان میں گورنر راج کے نفاذ سے قبل دی جانے والی دھمکیوں اور اس کے بعد کی صورت حال کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا، ان کا مؤقف تھا کہ سخت ردعمل کی باتیں کرنے والوں کی جانب سے عملی طور پر کوئی ایسا ردعمل سامنے نہیں آیا جس کا پہلے اظہار کیا جا رہا تھا۔

editor

Related Articles