کے پی میں دہشتگردوں اور سہولت کاروں کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کی تیاری، گورنر نے کل اپیکس کمیٹی کا  اجلاس طلب کرلیا

کے پی میں دہشتگردوں اور سہولت کاروں کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کی تیاری، گورنر نے کل اپیکس کمیٹی کا  اجلاس طلب کرلیا

 گورنر خیبر پختونخوا کی زیر صدارت پشاور میں ہونے والے خصوصی سکیورٹی اجلاس میں صوبے کی امن و امان کی صورتحال اور دہشت گردی سے لاحق خطرات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس کے بعد گورنر نے صوبائی اپیکس کمیٹی کا پہلا اجلاس کل طلب کر لیا جس میں سکیورٹی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

اجلاس میں کونسل آف ایڈوائزرز کے ارکان، چیف سیکرٹری، قبائلی و داخلہ امور کے مشیر، انسپکٹر جنرل پولیس، پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے سینئر افسران سمیت حساس اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

شرکا کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد صوبے بھر میں صورتحال پُرامن رہی اور معمولات زندگی جاری رہے،اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں کو مؤثر بنانے کے لیے پولیس، سی ٹی ڈی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :خیبر پختونخوابھرمیں ایمرجنسی کا نفاذ ،پی ٹی آئی کا 13 سالہ سیاہ دور ختم  ،عوام میں خوشی کی لہر،نئی امیدوں کا سورج طلو ع

 شرکا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ متعلقہ اداروں کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے تاکہ وہ اپنے فرائض زیادہ مؤثر انداز میں انجام دے سکیں،اجلاس کے دوران دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا اور ان کے اہل خانہ کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ وہ اور ان کی کونسل قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سکیورٹی فورسز کی معاونت کے لیے ہر وقت دستیاب ہیں،انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قوت اور ثابت قدمی کے ساتھ جاری رکھی جائے گی۔
اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ خیبر پختونخوا کے عوام خوارج اور ان کے سہولت کاروں کو مسترد کرتے ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں۔

گورنر خیبر پختونخوا نے صوبے میں سکیورٹی کی مجموعی صورتحال اور دہشت گردی کے خطرات کا جائزہ لینے کے لیے صوبائی اپیکس کمیٹی کا پہلا اجلاس کل طلب کر لیا ہے، اجلاس میں صوبے کے سکیورٹی معاملات اور دہشت گردی سے نمٹنے کے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔

editor

Related Articles