خیبر پختونخوا بھر میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد صوبے میں سیاسی صورت حال نے نیا رخ اختیار کرلیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد شہریوں کے مختلف حلقوں کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا ہے، جبکہ کئی مقامات پر مٹھائیاں تقسیم کرکے فیصلے کا خیرمقدم کیا گیا۔
شہریوں نے امید ظاہر کی ہے کہ صوبے میں نئے انتظامی نظام کے تحت امن و امان کی بہتری، ترقیاتی سرگرمیوں کے فروغ اور عوامی مسائل کے حل پر توجہ دی جائے گی۔
پی ٹی آئی کے دور پر عوامی ردعمل
صوبے میں پی ٹی آئی کے تقریباً 13 سالہ دورِ حکمرانی کے حوالے سے مختلف حلقوں میں پہلے ہی تحفظات پائے جاتے تھے تحریک انصاف کے دور حکومت میں امن و امان، دہشت گردی، ترقیاتی کاموں اور عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے صوبائی حکومت کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے جاتے رہے تاکہ ان کی طرف سے دہشتگردی کے خاتمہ میں تعاون نہ کرنے کی بات بھی حکومتی طرف سے کی جاتی رہی ۔
کے پی کے شہریوں نے اس فیصلے کو یومِ نجات سے تعبیر کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ صوبے میں اب حکومتی ترجیحات تبدیل ہوں گی اور عوام کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔
مٹھائیاں تقسیم، خوشی کا اظہار
صوبے بھر میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد مختلف مقامات پر شہریوں کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا۔ بعض علاقوں میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور نئے انتظامی بندوبست سے وابستہ امیدوں کا اظہار کیا گیا۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ صوبے میں امن و امان کی صورت حال بہتر بنانا، دہشت گردی کا خاتمہ اور عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے۔
شہریوں کے مطابق صوبے میں پائیدار امن قائم کرنے کے لیے ایسے اقدامات ضروری ہیں جن کے نتیجے میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے، نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں اور عوام کو تعلیم، صحت اور دیگر بنیادی سہولتوں کی بہتر فراہمی ممکن ہوسکے۔
امن و ترقی کی نئی امیدیں
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد نئے انتظامی نظام سے یہ توقعات وابستہ کی جا رہی ہیں کہ صوبے میں امن و امان کی بہتری اور حکومتی امور کی مؤثر انجام دہی کو ترجیح دی جائے گی۔
دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں میں معمولاتِ زندگی کی بحالی، عوام کے تحفظ اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل جیسے معاملات نئے انتظامی سیٹ اپ کے لیے اہم چیلنج ہوں گے۔
صوبے کے عوام کو امید ہے کہ سیاسی کشیدگی سے نکل کر توجہ عوامی مسائل پر مرکوز کی جائے گی اور ایسے اقدامات کیے جائیں گے جن سے عام شہری کی زندگی میں حقیقی بہتری آسکے۔
نئی امیدوں کا سورج طلوع
ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد خیبر پختونخوا ایک نئے سیاسی اور انتظامی مرحلے میں داخل ہوگیا ہے پی ٹی آئی کے مخالفین اس تبدیلی کو صوبے میں نئی شروعات قرار دے رہے ہیں، جبکہ شہریوں کی توقعات کا مرکز امن، ترقی، بہتر حکمرانی اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی ہے۔
اب نئے انتظامی نظام کی کارکردگی اس بات سے پرکھی جائے گی کہ صوبے میں امن و امان کی صورت حال میں کتنی بہتری آتی ہے، عوامی مسائل کے حل کے لیے کیا اقدامات کیے جاتے ہیں اور ترقیاتی عمل کو کس حد تک آگے بڑھایا جاتا ہے ۔
