خطے کے امن کا اصل محور پاکستان، محسن رضائی کا پاکستان کے کردار کو زبردست خراجِ تحسین

خطے کے امن کا اصل محور پاکستان، محسن رضائی کا پاکستان کے کردار کو زبردست خراجِ تحسین

ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کے سیکرٹری محسن رضائی نے کہا ہے کہ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے حکام کے دورے امریکی دھمکیوں کے بے اثر ہونے کا ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت خطے کے ممالک اپنے مسائل کے حل کے لیے باہمی تعاون اور علاقائی سفارت کاری کو اہمیت دے رہے ہیں۔

محسن رضائی نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب مسائل کا حل ایک دوسرے کے ساتھ تعاون میں دیکھتے ہیں۔   انہوں نے کہا کہ  علاقائی سلامتی کا قیام اسی وقت ممکن ہے جب خطے کے ممالک مشترکہ مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے باہمی رابطے مضبوط کریں۔

 یہ بھی پڑھیں :ایران کیخلاف کسی بھی اقدام کی قیمت چکانا پڑے گی، محسن رضائی نے امریکا کو خبردار کردیا
ایرانی عہدیدار نے کہا کہ علاقائی ممالک کے درمیان تعاون کا عمل بہت پہلے شروع ہو جانا چاہیے تھا۔مغربی ایشیا میں امن اور استحکام قائم رکھنے کی بنیادی ذمہ داری اسی خطے کے ممالک کے ہاتھ میں ہونی چاہیے۔

  انہوں نے کہا کہ مشترکہ مسائل کے حل کے لیے باہمی مشاورت اور تعاون کی ضرورت ہے، تاکہ خطے کے ممالک اپنی سلامتی سے متعلق معاملات پر مل کر پیش رفت کر سکیں۔

 یہ بھی پڑھیں :ایران یوکرین کے 3 مقامات پر حملے کے لیے تیار تھا، معذرت کے بعد فیصلہ روک دیا گیا، محسن رضائی کا دعویٰ

محسن رضائی نے امریکی دھمکیوں کے حوالے سے بھی اپنا مؤقف پیش کیا اور کہا کہ ان دوروں سے ظاہر ہوتا ہے کہ علاقائی ممالک تعاون کے عمل کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

مغربی ایشیا میں سلامتی، سیاسی کشیدگی اور علاقائی تعلقات کے معاملات مسلسل اہمیت رکھتے ہیں۔ ایسے حالات میں پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب اور ایران کے درمیان رابطے خطے کے مستقبل سے متعلق سفارتی بحث کا حصہ ہیں۔

editor

Related Articles