مسلسل تین فتوحات کے بعد گرین شرٹس کا حوصلہ بلند، سری لنکا کے خلاف بڑا معرکہ آج

مسلسل تین فتوحات کے بعد گرین شرٹس کا حوصلہ بلند، سری لنکا کے خلاف بڑا معرکہ آج

 ون ڈے ٹرائی سیریز کا پانچواں میچ آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، میچ دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔

پاکستانی ٹیم ٹرائی سیریز کے فائنل میں جگہ بنا چکی ہے  جبکہ قومی ٹیم نے اب تک کھیلے گئے تینوں میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں ؛انگلینڈ سے ٹکر،ہیسن نے ٹرائی سیریز کو بڑا چیلنج قرار دے دیا، پاکستانی ون ڈے اسکواڈ کی بہتری کا اعتراف

دوسری جانب سری لنکن ٹیم نے سیریز میں دو میچز کھیلے جن میں اسے ایک میں کامیابی اور ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ میچ سے قبل سری لنکن ٹیم نے قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن بھی کیا۔

قومی ون ڈے اسکواڈ میں تبدیلی کرتے ہوئے ناقص کارکردگی کے باعث صائم ایوب کو ٹیم سے ریلیز کر دیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ صاحبزادہ فرحان کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :سری لنکا کے خلاف ٹی 20 سیریز،قومی ٹیم  کے 15 رکنی سکواڈ  کا اعلان

پاکستانی کی قومی کرکٹ ٹیم فائنل میں رسائی کے بعد اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھنے کے لیے میدان میں اترے گی، جبکہ سری لنکا کی ٹیم بھی کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کرے گی۔

editor

Related Articles