“12 سال کے کھوکھلے نعرے ختم، عملی کام شروع”: پی ٹی آئی کے تباہ کردہ پشاور میں سڑکوں کی بحالی کا کام تیز ، شہریوں نے سکھ کا سانس لیا

“12 سال کے کھوکھلے نعرے ختم، عملی کام شروع”: پی ٹی آئی کے تباہ کردہ پشاور میں سڑکوں کی بحالی کا کام تیز ، شہریوں نے سکھ کا سانس لیا

پشاور شہر جو گزشتہ کئی سالوں سے بدترین ٹریفک ازدحام، ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں اور ناقص منصوبہ بندی کے باعث شہریوں کے لیے ایک عذاب بن چکا تھا، اب بالآخر سیاسی نعرے بازی اور کاغذی منصوبوں کی دلدل سے نکل کر حقیقی ترقی کے راستے پر گامزن ہو گیا ہے۔

 صوبائی دارالحکومت میں سالہا سال سے معطل اور التوا کا شکار بنیادی انفراسٹرکچر کے منصوبوں پر عملی کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، جس کا مقصد شہریوں کو روزمرہ کے سفری عذاب سے مستقل نجات دلانا ہے۔

  اہم شاہراہوں پر ہنگامی بنیادوں پر کام

اس ہمہ گیر توسیعی اور بحالی کے منصوبے کے تحت پشاور رنگ روڈ کے طویل عرصے سے التوا کا شکار “مسنگ لنک” پر کام کی رفتار کو تیز ترین کر دیا گیا ہے تاکہ شہر کے گرد و نواح کی بھاری ٹریفک کو اندرونی سڑکوں پر داخل ہونے سے روکا جا سکے۔

 یہ بھی پڑھیں ؛پشاور غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن، بڑے بڑے پیٹرول پمپ پلازے مسمار، غیر قانونی تجاوزات میں شامل مفتی محمود مرکز کی بجلی اور گیس کنکشن کاٹ دیے گئے

  یہ پیشرفت صرف ایک سڑک تک محدود نہیں ہے  شہر کے مرکزی تجارتی مراکز، یونیورسٹی روڈ، جی ٹی روڈ اور اندرونِ شہر کو ملانے والی تمام لنک روڈز اور تباہ حال شاہراہوں کی پیچ ورکنگ، کشادگی اور ازسرِ نو تعمیر کا کام بھی بیک وقت شروع کیا جا چکا ہے۔

سابقہ ناقص پالیسیوں اور ٹریفک بدنظمی کا خاتمہ

گزشتہ دورِ حکومت میں پشاور کے انفراسٹرکچر کو جس طرح نظر انداز کیا گیا، اس نے نہ صرف شہر کا نقشہ بگاڑ کر رکھ دیا تھا بلکہ ناقص ڈرینج اور غیر متوازن سڑکوں کی وجہ سے روزانہ لاکھوں شہری گھنٹوں ٹریفک جام میں پھنسے رہتے تھے۔

 یہ بھی پڑھیں ؛پی ٹی آئی کی تاریخی لوٹ ماربے نقاب،دہشتگردی کے نام پر ملے 800 ارب کہاں گئے ؟ آڈٹ کا حکم

 موجودہ جامع حکمتِ عملی کے تحت نہ صرف سڑکوں کو کشادہ کیا جا رہا ہے بلکہ ٹریفک کے بہاؤ کو رواں دواں رکھنے کے لیے جدید سگنلنگ سسٹم، یوٹرنز کی بہتری اور فلائی اوورز کی مرمت پر بھی جامع کام جاری ہے۔

شہریوں کے لیے سفری سہولت اور نیا لائف اسٹائل

انتظامیہ اور انجینئرز کی ٹیمیں دن رات ان منصوبوں کی وقت پر تکمیل کے لیے متحرک ہیں۔ ان شاہراہوں کی مکمل بحالی سے پشاور کے شہریوں کے سفر کا وقت آدھا رہ جائے گا ایندھن کی بچت ہوگی اور کاروباری سرگرمیوں کو نیا تحرک ملے گا۔

پشاور جو کبھی صرف سیاسی دھرنوں اور بے سود بیانیوں کا مرکز بنا دیا گیا تھا، اب واقعی ایک جدید اور سہولیات سے آراستہ شہر کی شکل اختیار کر رہا ہے۔

editor

Related Articles