مفتی محمودمرکز تجاوزات پر گھناونا پروپیگنڈا،آزاد ڈیجیٹل رنگ روڈ پشاور سے تفصیلات سامنے لےآیا

مفتی محمودمرکز تجاوزات پر گھناونا پروپیگنڈا،آزاد ڈیجیٹل رنگ روڈ پشاور سے تفصیلات سامنے لےآیا

مفتی محمود مرکز تجاوزات پرجے یو آئی کی طرف سے گھنائونا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے اس حوالے سے آزاد ڈیجیٹل تفصیلات سامنے لایا ہے ، آزاد ڈیجیٹل کی رپورٹ کے مطابق رنگ روڈ پشاور پر مفتی محمود مرکز اور اس سے متصل سی این جی اسٹیشن کے حوالے سے تجاوزات کے خلاف انتظامیہ کے آپریشن کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ ویڈیو میں مرکز کی عمارت اور سی این جی اسٹیشن کے اطراف انتظامیہ کی جانب سے کی گئی مارکنگ کا جائزہ پیش کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق انتظامیہ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کے لیے باقاعدہ نشانات لگا دیے ہیں، جن کی زد میں مفتی محمود مرکز کے ساتھ واقع سی این جی اسٹیشن کا نصف حصہ بھی آرہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پشاور غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن، بڑے بڑے پیٹرول پمپ پلازے مسمار، غیر قانونی تجاوزات میں شامل مفتی محمود مرکز کی بجلی اور گیس کنکشن کاٹ دیے گئے

ویڈیو میں واضح کیا گیا ہے کہ مفتی محمود مرکز کی بڑی عمارت خود تجاوزات کی زد میں نہیں آرہی، تاہم اس کی سامنے والی دیوار انتظامیہ کی نشاندہی کے مطابق تجاوزات میں شامل ہے۔ یہ دیوار سیکیورٹی مقاصد کے لیے تعمیر کی گئی تھی، جبکہ اس کے سامنے راستہ بھی بند کیا گیا تھا۔

آزاد ڈیجیٹل کی رپورٹ کے مطابق  جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی امیر اور سینیٹر عطا الرحمٰن اس معاملے پر چیف سیکرٹری سے ملاقات بھی کرچکے ہیں، جس میں انہیں آگاہ کیا گیا تھا کہ مرکز کی سامنے والی دیوار سیکیورٹی وجوہات اور ضلعی انتظامیہ کی اجازت سے تعمیر کی گئی تھی۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے مرکز کے باہر قائم لان، پارکنگ اور احاطے کی بیرونی دیوار کو تجاوزات کا حصہ قرار دیا ہے اور اسے مسمار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق اس صورتحال کے بعد جمعیت علمائے اسلام نے اپنے کارکنوں کو بھی مفتی محمود مرکز پہنچنے کے لیے بلا لیا ہے۔

editor

Related Articles