امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابات کے نتائج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابی نتائج نے امریکا کو تاریخ میں کئی قدم پیچھے دھکیل دیا ہے جبکہ تیزی سے ترقی کرتی اسٹاک مارکیٹ کو بھی ایک ہی دن میں 3 ٹریلین ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں امریکی انتخابات کے نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے معاشی نقصانات کا بھی ذکر کیا۔
امریکی صدر نے کہا کہ انتخابی نتائج کے باعث امریکا اپنی ترقی کے سفر میں پیچھے چلا گیا ہے تیزی سے آگے بڑھنے والی اسٹاک مارکیٹ کو صرف ایک دن کے دوران 3 ٹریلین ڈالر کا نقصان ہوا۔
ٹرمپ نے عوام کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں۔ امریکا پہلے سے زیادہ طاقتور ہو کر دوبارہ واپس آئے گا۔
ٹرمپ نے اپنے مختصر پیغام میں ایک طرف انتخابی نتائج کے اثرات کا اعتراف کیا تو دوسری جانب مستقبل میں امریکی معیشت اور طاقت کی بحالی کے حوالے سے پُراعتماد ہونے کا اظہار بھی کیا۔