امیتابھ بچن بیمار، مشہور شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کی شوٹنگ بند

امیتابھ بچن بیمار، مشہور شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کی شوٹنگ بند

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث مشہور بھارتی کوئز شو ’کون بنے گا کروڑ پتی 18‘ کی نئی اقساط کی شوٹنگ عارضی طور پر روک دی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 84 سالہ اداکار کی خراب صحت کے باعث گزشتہ ایک ہفتے سے شو کی شوٹنگ متاثر ہو رہی تھی، جس کے بعد انتظامیہ نے مزید شوٹنگ فی الحال روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چینل دیوالی کی خصوصی نشریات کے تحت شو کی پرانی اقساط دوبارہ نشر کر رہا ہے، جن میں ماضی میں معروف فلمی شخصیات نے بطور مہمان شرکت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:کترینہ اور وکی کوشل کے بیٹے کی پہلی جھلک سامنے آگئی

شو کی آخری بڑی سلیبرٹی قسط میں اداکار رنبیر کپور، سائی پلوی اور روی دوبے شریک ہوئے تھے۔ تینوں فنکار اپنی آنے والی فلم ’رامائن‘ کی تشہیر کے لیے پروگرام کا حصہ بنے تھے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے اس خصوصی قسط کو فلم کی ریلیز کے موقع پر نشر کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، تاہم امیتابھ بچن کی صحت کے مسائل کے باعث نشریاتی شیڈول میں تبدیلی کرنا پڑی۔

میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ امیتابھ بچن کی طبیعت میں بہتری آنے کے بعد آئندہ ہفتے سے شو کی شوٹنگ دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

editor

Related Articles