واٹس ایپ میں بڑی تبدیلی، اب فون نمبر چھپانا بھی ممکن ہوگا

واٹس ایپ میں بڑی تبدیلی، اب فون نمبر چھپانا بھی ممکن ہوگا

میٹا کی زیرملکیت مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے صارفین کے لیے دو نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے، جن کے ذریعے ایونٹس کی دعوت دینا اور ان کی تفصیلات حاصل کرنا مزید آسان ہوجائے گا۔

کمپنی نے ان نئے فیچرز کا اعلان ایک بلاگ پوسٹ میں کیا ہے۔ ان میں پہلا فیچر شیئر ایبل ایونٹ انوائٹس ہے، جس کے ذریعے صارفین ایسے افراد کو بھی ایونٹس کی دعوت دے سکیں گے جو واٹس ایپ استعمال نہیں کرتے۔

اس فیچر کے تحت صارفین ایونٹ بنانے کے بعد اس میں کور فوٹو شامل کرسکیں گے اور دعوت نامے کا لنک دوسروں کے ساتھ شیئر کرسکیں گے۔ لنک حاصل کرنے والے افراد واٹس ایپ ڈاؤن لوڈ کیے بغیر بھی ایونٹ کی تفصیلات دیکھ سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:بند سم پر واٹس ایپ چلانے والوں کے لیے خطرے کی گھنٹی، پی ٹی اے متحرک

اس فیچر کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ صارفین اپنی پرائیویسی برقرار رکھ سکیں گے۔ اگر وہ اپنا فون نمبر دوسروں کو دکھانا نہیں چاہتے تو دعوت نامہ دیکھنے والے افراد کو صرف ایونٹ کا پتہ دکھائی دے گا۔

واٹس ایپ نے دوسرا فیچر ایونٹس ہوم متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، جو ایونٹس سے متعلق تمام معلومات کے لیے ایک مرکزی جگہ کے طور پر کام کرے گا۔

اس کے ذریعے صارفین اپنے ایونٹ کے دعوت نامے ایک ہی جگہ دیکھ سکیں گے اور اپنی ضرورت کے مطابق یاد دہانیوں (Reminders) کا وقت بھی مقرر کرسکیں گے۔کمپنی کے مطابق دونوں فیچرز کی فراہمی شروع کردی گئی ہے، جبکہ آنے والے ہفتوں میں یہ مزید صارفین کو دستیاب ہوں گے۔

editor

Related Articles