ایران کے مطالبات حقیقت سے دور ہیں، امریکا کا تہران کی شرائط ماننے سے صاف انکار

ایران کے مطالبات حقیقت سے دور ہیں، امریکا کا تہران  کی شرائط ماننے سے صاف انکار

امریکا نے ایران کے مطالبات کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ تہران کے ساتھ مذاکرات میں واشنگٹن اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے  کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے معاملے کا سفارتی حل چاہتے ہیں تاہم ایرانی مطالبات میں بعض نکات غیر معقول اور حقائق سے دور ہیں۔

مارکو روبیو نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا تنازعات کے حل کے لیے سفارت کاری کو ترجیح دیتا ہے۔ اگر ایران کے ساتھ بات چیت کے ذریعے کسی قابل قبول نتیجے تک پہنچنے کا امکان پیدا ہوا تو واشنگٹن اس راستے کو ضرور آزمائے گا۔

 یہ بھی پڑھیں:ایران انجام کے بغیر مذاکرات کی توقع نہ رکھے، ٹرمپ ہر آپشن استعمال کرنے کو تیار ہیں، مارکو روبیو

  امریکی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ ایران کی جانب سے پیش کیے گئے بعض مطالبات امریکا کے لیے قابل قبول نہیں۔ ان کے مطابق ان مطالبات میں ایسے نکات شامل ہیں جو حقیقت پسندانہ نہیں اور جنہیں تسلیم کرنا ممکن نہیں ہوگا۔

ایران کے جوہری پروگرام پر امریکی مؤقف برقرار

مارکو روبیو نے ایران کو تباہ کن ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہ دینے کے امریکی مؤقف کا بھی اعادہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کسی صورت ایران کو ایسے ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے سکتا جو خطے اور عالمی سلامتی کے لیے خطرہ بنیں۔

امریکی وزیر خارجہ کے اس بیان سے واضح ہوتا ہے کہ واشنگٹن سفارتی رابطوں کے امکانات برقرار رکھنے کے باوجود ایران کے جوہری پروگرام اور تباہ کن ہتھیاروں سے متعلق اپنے مطالبات پر سمجھوتے کے لیے تیار نہیں۔

ٹرمپ کی ایران پالیسی پر وضاحت

مارکو روبیو نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کے خلاف کارروائیوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات کا مقصد سیاسی فائدہ حاصل کرنا نہیں تھا۔

 یہ بھی پڑھیں :پاکستان اور ترکیہ میں اہم رابطہ، امریکا ایران مذاکرات پر بڑی پیش رفت کا خیرمقدم

ان کے مطابق صدر ٹرمپ ایران کے معاملے میں سفارتی حل کے خواہاں ہیں اور اگر بات چیت کے ذریعے مسئلے کا حل نکل سکتا ہے تو اس موقع سے فائدہ اٹھایا جائے گا۔

امریکی وزیر خارجہ کے تازہ بیان سے ایران اور امریکا کے درمیان سفارتی کوششوں کو درپیش اختلافات ایک مرتبہ پھر نمایاں ہوگئے ہیں۔ ایک طرف واشنگٹن مذاکرات کا راستہ کھلا رکھنے کی بات کررہا ہے تو دوسری جانب ایرانی مطالبات کو مسترد کرکے اپنے سخت مؤقف کا اظہار بھی کررہا ہے۔

editor

Related Articles