بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل نے اپنے بیٹے کی پہلی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا۔
اسٹار جوڑی نے دیوالی کے موقع پر مداحوں کو مبارک باد دیتے ہوئے اپنے بیٹے کی تصویر بھی پوسٹ کی۔ یہ پہلا موقع ہے جب دونوں اداکاروں نے اپنے بیٹے کا چہرہ دنیا کے سامنے ظاہر کیا ہے۔
تصویر میں کترینہ کیف پیلے رنگ کے خوبصورت لباس میں نظر آرہی ہیں، جبکہ وکی کوشل نے سفید شلوار قمیض پہن رکھی ہے۔ دونوں نے اپنے بیٹے کو بھی پیلے اور سفید رنگ کا لباس پہنایا، جس سے تینوں کا انداز ایک جیسا دکھائی دیا۔
کترینہ کیف نے اپنی پوسٹ میں بیٹے کا نام ویہان لکھتے ہوئے مداحوں کو دیوالی کی مبارک باد دی۔ ان کی جانب سے شیئر کی گئی اس تصویر پر شوبز شخصیات اور مداحوں کی طرف سے مبارک باد اور محبت بھرے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل نے 9 دسمبر 2021 کو راجستھان کے ایک شاہی ریزورٹ میں شادی کی تھی۔ اس نجی تقریب میں دونوں کے خاندانوں اور قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔ شادی کے بعد یہ جوڑا اپنی نجی زندگی کو میڈیا کی نظروں سے دور رکھنے کو ترجیح دیتا رہا ہے۔