اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) نے پنشن فنڈ کے قیام کی منظوری دیدی

اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) نے پنشن فنڈ کے قیام کی منظوری دیدی

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)نے پنشن فنڈ کے قیام کی منظوری د ے دی جس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی صدارت میں ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران پنشن فنڈ کے قیام کی منظوری د ی گئی ۔ حکومتی اعلامیے کے کے مطابق ای سی سی نے یکم جولائی 2024 سے سرکاری ملازمین کے لیےکنٹریبیوٹری پنشن اسکیم کی منظوری دی ہے مسلح افواج کے لیے کنٹریبیوٹری پنشن اسکیم کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے ہوگا۔

اس کے علاوہ ای سی سی نے یونیورسل سروس فنڈ(یو ایس ایف ) کو 11 ارب روپے سے زائدکے فنڈز واپس کرنے کی بھی منظوری دی جب کہ وزارت ریلوے کے زیر التوا ءواجبات کے لئے 2 ارب روپے کی گرانٹ منظورہوئی ۔ ایف بی آر کے غیرملکی منصوبوں کے واجبات کی ادائیگی کے لیے 4 ارب 22 کروڑ روپے سے زائد فنڈ منظورکئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

وزارت منصوبہ بندی کے لیے 7ویں مردم شماری کے واجبات کی ادائیگی کے لیے 7 ارب 98 کروڑ روپے سے زیادہ کی گرانٹ منظور کی گئی۔ اعلامیے کے مطابق سندھ حکومت کے واجبات کی ادائیگی کے لئے 12.1 ارب روپے کی گرانٹ کی منظور ی جبکہ ملٹری اکاؤنٹس اور اے جی پی آر کی پنشن ادائیگی کے لیے 8 ارب 62 کروڑ روپے سے زائدکی گرانٹ منظور کی گئی ہے ۔

editor

Related Articles