عالمی مارکیٹ کا اثر، دو روز کی تیزی کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

عالمی مارکیٹ کا اثر، دو روز کی تیزی کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

ڈیموکریٹس کی جانب سے مصنوعی ذہانت (AI) اور ڈیٹا سینٹرز پر پابندی کے بیان اور خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عالمی و مقامی مارکیٹوں میں چار روزہ تیزی کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں غیر متوقع طور پر بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 65 ڈالر کی کمی کے بعد 4,066 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔ عالمی مارکیٹ کے اس منفی رجحان کا اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں پر بھی پڑا، جہاں جمعہ کے روز فی تولہ سونے کی قیمت یکدم 6,500 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 29 ہزار 136 روپے پر آ گئی۔

 اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 5,573 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 67 ہزار 914 روپے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : ایک روزہ وقفے کے بعد سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ، فی تولہ قیمت کیا رہی ؟

دوسری جانب قیمتی دھاتوں میں چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی ، عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 85 سینٹس کمی کے بعد 52 ڈالر پر بند ہوئی۔

 بین الاقوامی مارکیٹ کی اس گراوٹ کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ چاندی 85 روپے سستی ہو کر 5,678 روپے جبکہ فی دس گرام چاندی 73 روپے کی کمی کے بعد 4,867 روپے کی سطح پر آ گئی۔

معاشی ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں ردوبدل کے پیچھے کئی اہم معاشی اور جغرافیائی عوامل کارفرما ہوتے ہیں،  ان میں امریکی ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ، دنیا بھر میں معاشی غیر یقینی صورتحال، سیاسی و جغرافیائی کشیدگی اور سرمایہ کاروں کا محفوظ سرمایہ کاری کی طرف رجحان مرکزی کردار ادا کرتے ہیں۔

editor

Related Articles