وزیر دفاع خواجہ آصف نے بدھ کو پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے نئے صوبوں، آئینی ترامیم اور اپوزیشن سے سلوک سے متعلق کی گئی سخت تقریر کا بھرپور جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ انصاف مانگنے والے کو صاف ہاتھوں کے ساتھ آنا چاہیے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک تفصیلی بیان میں خواجہ آصف نے حکومتی اتحادیوں کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں بلاول بھٹو زرداری کو مخاطب کیا۔
اس سے ایک روز قبل بلاول بھٹو نے ایک جارحانہ تقریر میں نئے صوبوں کی تشکیل، اپوزیشن کے مطالبات کی حمایت اور حکمران اتحاد کے ماضی کے فیصلوں پر کڑی تنقید کی تھی۔
ریفرنڈم اور نظام کی تبدیلی پر گرما گرم بحث
بلاول بھٹو زرداری نے وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے نئی انتظامی اکائیوں کے قیام کے لیے ریفرنڈم کرانے کی تجویز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ملکی تاریخ میں ریفرنڈم ہمیشہ غیر جمہوری اقدام کے لیے کرایا گیا ہے، کبھی جمہوری مقصد کے لیے نہیں ہوا۔
بلاول صاحب آپ نے سسٹم ری سیٹ کی بات کی لیکن کوئی سسٹم اس وقت تک ری سیٹ نہیں ہو سکتا جب تک اُسے عوامی تائید حاصل نہ ھو/اگر آپ system collapse کی بات کر رہے ہیں تو ہم سب کا اس سسٹم سے منسلک ہونے کے ناطے اپنی ذمہ داریوں کا احاطہ بھی ضروری ہے۔ اس ملک میں سیاست دانوں کا احتساب نہ تو کوئی نئی بات ہے اور نہ کوئی سیاستدان احتساب سے مبرا ہے۔ آپکی پریس کانفرنس یقیناً بہت دھواں دار تھی اور موجودہ حکومت اور نظام پر تنقید پر مرکوز رہی لیکن احترام کے ساتھ یہ کہوں گا کہ ہم سیاسی لوگوں کو عوام سے رجوع کرنے کے طریقہ کار کو چور دروازہ نہیں کہنا چاہیے۔ ہم سیاستدانوں کی اساس عوامی راۓ ہے۔ عوامی استصوابِ رائے کے ساتھ پارلیمان کے اندر بحث مباحثے پر کوئی قدغن نہیں۔ یقیناً “System Reset” کے معاملے پر پارلیمان میں بحث ضرور ہوگی لیکن اس کے ساتھ عوام کو ان کے بنیادی حق سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔پارلیمنٹ کے ساتھ اگر عوام کی راۓ کوبھی جان لیا جاۓ تو میرے خیال legitimacy کی معراج ھو گی
۔بلاول صاحب آپکے پاس سندھ کی حکومت
18سال سے ھے۔ سندھ جنت بن گیا ھے۔ کراچی شہر کی حالت پہ دنیا رشک کرتی ھے۔ plmn کے آپ 2022سے کاروبار حکومت میں پارٹنر ھیں۔ نفع آپکا اور نقصان plmn کا یا پاکستان کا ۔
He who claims equity must come with clean hands.
یہ صدیوں پرانا equity کا maxim ھے. کیا آپ کے ھاتھ صاف ھیں۔ کیا آپ لیکچر یا دھمکی دینے کا حق رکھتے ھیں۔
ھمارا مقصد صرف ایک ھے – پاکستان کے عوام کے دن بدلیں عام آدمی عزت کی زندگی گزارے۔ حکمرانی میں عوام کی شراکت کو حقیقت بنائیں حکمرانوں کی طاقت عوام کی امانت ھے کسی کی میراث نہیں ، عوام کے حقوق آئین کی کتاب تک مجدود نہ رکھیں۔پاکستان کی تاریخ میں سفارتی محاذ اور جنگ کے محاذ پر عزت اور تکریم اللہ کی مہربانی سے کس دور میں ملی اور کس دور میں وطن کا نام روشن ھوا۔ ان دو محاذوں پہ فتح کے بعد اب حکمرانی گلی محلے کی سطح پہ منتقل کرنے کی جنگ ھے جسمیں عوام کی راۓ اور پارلیمنٹ کا رول عین جمہوری اور آئینی ھے۔ حکمرانی کسی کی اجارہ داری نہیں،25کروڑ عوام کو یہ حق اللہ نے عطا کیا ھے۔
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) November 18, 2026


