ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی تولہ نرخ 4 لاکھ روپے سے نیچے آ گئے

ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی تولہ نرخ 4 لاکھ روپے سے نیچے آ گئے

پاکستان میں سونے کی مارکیٹ سے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے جہاں کافی عرصے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت چار لاکھ روپے کی حد سے نیچے آ گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کے نرخوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہی دن میں 10 ہزار روپے کی بڑی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا کم ہو کر 3 لاکھ 98 ہزار 936 روپے کی سطح پر آ گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ 10 گرام سونا 8 ہزار 573 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 42 ہزار 23 روپے کا ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایس آئی ڈی بی اجلاس : صنعتوں کا پہیہ رواں، تاجروں کا تحفظ اور روزگار کے مواقع ، کے پی میں ترقی کا نیا باب رقم ہونے کو تیار

 واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز سونے کی مارکیٹ میں استحکام رہا تھا اور قیمتوں میں کوئی تبدیلی ریکارڈ نہیں کی گئی تھی۔

عالمی منڈی کی صورتحال

عالمی منڈی میں بھی سونے کے نرخوں میں بڑی گراوٹ دیکھی گئی ہے،  بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 100 ڈالر کی کمی کے بعد 3764 ڈالر پر بند ہوئی ، اس کے اثرات براہ راست ملکی صرافہ بازاروں پر بھی مرتب ہوئے ہیں، جس سے خریداری  کرنے والے افراد کو بڑا ریلیف ملا ہے۔

واضح رہے کہ سونے کو روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری تصور کیا جاتا ہے اور معاشی و سیاسی غیر یقینی صورتحال کے ساتھ ساتھ افراط زر کے دوران اس کی طلب اور قیمت میں اضافہ دیکھا جاتا ہے ، سونا صدیوں سے دولت محفوظ رکھنے اور کرنسی کے متبادل کے طور پر استعمال ہوتا رہا ہے۔ سرمایہ کار دیگر اثاثوں میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہونے پر اکثر سونے میں سرمایہ کاری کو ترجیح دیتے ہیں۔

editor

Related Articles