چین میں ایک حجام نے پیشہ ورانہ مہارت اور گاہکوں کے ساتھ یکساں سلوک کی ایسی مثال قائم کی ہے جس نے سوشل میڈیا صارفین کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دی۔
لاؤ چیاؤ نامی حجام کی دکان پر ایک ایسا گاہک پہنچا جس کے سر پر صرف ایک بال موجود تھا، لیکن حجام نے اسے عام گاہکوں سے مختلف نہیں سمجھا بلکہ پوری توجہ اور سنجیدگی کے ساتھ مکمل سیلون سروس فراہم کی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ درمیانی عمر کا ایک شخص حجام کی کرسی پر بیٹھا ہے، جس کے سر پر صرف ایک بال ہے۔ اس کے باوجود حجام اسے باقاعدہ شیمپو سے سر دھونے، کنڈیشنر لگانے اور سر کی مکمل مالش جیسی سہولتیں فراہم کر رہا ہے۔
🚨CRAZY: This Chinese millionaire has just one strand of hair on his head, and he spends thousands of dollars to keep it safe https://t.co/LzCIkMph8Z
— Global UPDATES (@GlobalUpdates24) November 15, 2026


